1
|
سلیمان کی امثال دانا بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہےلیکن احمق بیٹا اپنی ماں کا غم ہے۔ |
2
|
شرارت کے خزانے عبث ہیں لیکن صادقت موت سے چھڑاتی ہے۔ |
3
|
خداوند صادق کی جٓان کو فاقہ نہ کرنے دیگاپر شریروں کی ہوس کو دور ودفع کریگا۔ |
4
|
جو ڈھیلے ہاتھ سے کام کرتا ہے کنگال ہو جٓاتا ہےلیکن محنتی کا ہاتھ دولتمند بنا دیتا ہے ۔ |
5
|
وہ جو گرمی میں جمع کرتا ہے دانا بیٹا ہےپر وہ بیٹا جو درو کے وقت سوتا رہتا ہے شرم کا باعث ہے۔ |
6
|
صادق کے سر پر برکتیں ہوتی ہیں لیکن شریروں کے منہ کو ظلم ڈھانکتا ہے ۔ |
7
|
راست آدمی کی یاد گار مبارک ہے لیکن شریروں کانام سڑجٓائیگا ۔ |
8
|
دانادل فرمان بجالائیگا پر بکواسی احمق پچھاڑ کھایئگا ۔ |
9
|
راست رو بے کھٹکے چلتا ہےلیکن جو کجروی کرتا ہے ظاہر ہو جٓایئگا۔ |
10
|
آنکھ مارنے والارنج پہنچاتا ہےاور بکواسی احمق پچھاڑکھا یئگا۔ |
11
|
صادق کا منہ حیات کا چشمہ ہے لیکن شریروں کے منہ کو ظلم ڈھانکتا ہے۔ |
12
|
عداوت جھگڑے پیدا کرتی ہےلیکن محبت سب خطاؤں کو ڈھانک دیتی ہے۔ |
13
|
عقلمند کے لبوں پرحکمت ہے لیکن بے عقل کی پیٹھ کے لئے لٹھ ہے ۔ |
14
|
داناآدمی علم جمع کرتے ہیں لیکن احمق کا منہ قریبی ہلاکت ہے۔ |
15
|
دولتمند کی دولت اسکا محکم شہر ہے۔ |
16
|
صادق کی محنت زندگانی کا باعث ہے ۔شریر کی اقبالمندی گناہ کراتی ہے۔ |
17
|
تربیت پذیر زندگی کی راہ پر ہےلیکن ملامت کو ترک کرنے والا گمراہ ہو جٓاتا ہے |
18
|
عداوت کو چھپانے والا دروغگو ہےاور تہمت لگانے والا احمق ہے۔ |
19
|
کلام کی کثرت خطا سے خالی نہیں لیکن ہونٹوں کو قابو میں رکھنے والا دانا ہے ۔ |
20
|
صادق کی زبان خالص چاندی ہے۔شریروں کے دل بے قدر ہیں ۔ |
21
|
صادق کے ہونٹ بہتوں کو غذا پہنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مرتے ہیں۔ |
22
|
خداوند ہی کی برکت دولت بخشتی ہےاور وہ اسکے ساتھ دکھ نہیں ملاتا ۔ |
23
|
احمق کے لئے شرارت کھیل ہےپر حکمت عقلمند کے لئے ہے۔ |
24
|
شریر کا خوف اُس پر آپڑیگا اور صادقوں کی مراد پوری ہوگی ۔ |
25
|
جب بگولا گذرتا ہے تو شر یر نیست ہو جٓاتا ہےلیکن صادق ابدی بُنیاد ہے۔ |
26
|
جیسا دانتوں کے لئے سرکہ اور آنکھوں کے لئے دھواں ویسا ہی کاہل اپنے بھیجنے والوں کے لئے ہے۔ |
27
|
خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہےلیکن شریروں کی زندگی کو تازہ کر دی جٓائیگی ۔ |
28
|
لیکن شریروں کی توقع خاک میں مل جٓائیگی ۔ |
29
|
خداوند کی راہ راستباروں کے لئے پناہگاہ لیکن بدکرداروں کے لئے ہلاکت ہے۔ |
30
|
صادقوں کو کبھی جبنش نہ ہوگی لیکن شریر زمین پر قائم نہیں رہینگے |
31
|
صادق کے منہ سے حکمت نکلتی ہےلیکن کجگو زبان کاٹ ڈالی جٓایئگی ۔ |
32
|
صادق کے ہونٹ پسندیدہ بات سے آشنا ہیں لیکن شریروں کے منہ کجگوئی سے۔ |
Proverbs 10:17 Urdu Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...