English Bible Languages

Indian Language Bible Word Collections

Bible Versions

English

Tamil

Hebrew

Greek

Malayalam

Hindi

Telugu

Kannada

Gujarati

Punjabi

Urdu

Bengali

Oriya

Marathi

Assamese

Books

1 Corinthians Chapters

1 Corinthians 6 Verses

1 کیا تُم میں سے کِسی کو یہ جُرأت ہے کہ جب دُوسروں کے ساتھ مُقدّمہ ہو تو فیصلہ کے لِئے بے دِینوں کے پاس جائے اور مُقدّسوں کے پاس نہ جائے؟
2 کیا تُم نہِیں جانتے کہ مُقدّس لوگ دُنیا کا اِنصاف کریں گے؟ پَس جب تُم کو دُنیا کا اِنصاف کرنا ہے تو کیا چھوٹے سے چھوٹے جھگڑوں کے بھی فَیصل کرنے کے لائِق نہِیں؟
3 کیا تُم نہِیں جانتے کہ ہم فرِشتوں کا اِنصاف کریں گے؟ تو کیا ہم دُنیوی مُعاملے میں فَیصل نہ کریں؟
4 پَس اگر تُم میں دُنیوی مُقدّمے ہوں تو کیا اُن کا مُنصِف مُقرّر کرو گے جو کلِیسیا میں حقِیر سَمَجھے جاتے ہیں؟
5 مَیں تُمہیں شرمِندہ کرنے کے لِئے یہ کہتا ہُوں۔ کیا واقعی تُم میں ایک بھی دانا نہِیں مِلتا جو اپنے بھائِیوں کا فیصلہ کر سکے؟
6 بلکہ بھائِی بھائِیوں میں مُقدّمہ ہوتا ہے اور وہ بھی بے دِینوں کے آگے۔
7 لیکِن دراصل تُم میں بڑا نقص یہ ہے کہ آپس میں مُقدّمہ بازی کرتے ہو۔ ظُلم اُٹھانا کِیُوں نہِیں بہُتر جانتے؟ اپنا نُقصان کِیُوں نہِیں قُبُول کرتے؟
8 بلکہ تُم ہی ظُلم کرتے اور نُقصان پہُنچاتے ہو اور وہ بھی بھائِیوں کو۔
9 کیا تُم نہِیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرامکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے۔ نہ بُت پرست نہ زنا کار نہ عیاش۔ نہ لَونڈے باز۔
10 نہ چَور۔ نہ لالچی نہ شرابی۔ نہ گالِیاں بکنے والے نہ ظالِم۔
11 اور بعض تُم میں اَیسے ہی تھے بھی مگر تُم خُداوند یِسُوع مسِیح کے نام سے اور ہمارے خُدا کے رُوح سے دُھل گئے اور پاک ہُوئے اور راستباز بھی ٹھہرے۔
12 سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہِیں۔ سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں لیکِن مَیں کِسی چِیز کا پاِبنِد نہ ہُوں گا۔
13 کھانے پیٹ کے لِئے ہیں اور پیٹ کھانوں کے لِئے لیکِن خُدا اُس کو اور اُن کو نِیست کرے گا مگر بَدَن حرامکاری کے لِئے نہِیں بلکہ خُداوند کے لِئے ہے اور خُداوند بَدَن کے لِئے۔
14 اور خُدا نے خُداوند کو بھی جِلایا اور ہم کو بھی اپنی قُدرت سے جِلائے گا۔
15 کیا تُم نہِیں جانتے کہ تُمہارے بَدَن مسِیح کا اعضا ہیں؟ ہرگِز نہِیں!
16 کیا تُم نہِیں جانتے کہ جو کوئی کِسی سے صحُبت کرتا ہے وہ اُس کے ساتھ ایک تن ہوتا ہے؟ کِیُونکہ وہ فرماتا ہے کہ وہ دونوں ایک تن ہوں گے۔
17 اور جو خُداوند کی صحُبت میں رہتا ہے وہ اُس کے ساتھ ایک رُوح ہوتا ہے۔
18 حرامکاری سے بھاگو۔ جِتنے گُناہ آدمِی کرتا ہے وہ بَدَن سے باہِر ہیں مگر حرامکار اپنے بَدَن کا بھی گُنہگار ہے۔
19 کیا تُم نہِیں جانتے کہ تُمہارا بَدَن رُوحُ القدُس کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُؤا ہے اور تُم کو خُدا کی طرف سے مِلا ہے؟ اور تُم اپنے نہِیں۔
20 کِیُونکہ قِیمت سے خرِیدے گئے ہو۔ پَس اپنے بَدَن سے خُدا کا جلال ظاہِر کرو۔
×

Alert

×