اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرؔہام نے بہت کُچھ اِنعام دیکر اپنے جیتے جی اُنکو اپنے بیٹے اِضؔحاق کے پاس سے مشرق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔
(9-11) اور اُسکے بیٹے اِؔضحاق اور اِسؔمٰعیل نے مِکفیلؔہ کے غار میں جو ممؔرے کے سامنے حِتیؔ صُحر کے بیٹے عِفؔرون کے کھیت میں ہے اُسے دفن کیا۔ یہ وہی کھیت ہے جِسے ابرؔہام نے بنی حِؔت سے خریدا تھا۔ وہیں اؔبرہام اور اُسکی بیوی ساؔرہ دفن ہوئے ۔ اور ابؔرہام کی وفات کے بعد خُدا نے اُسکے بیٹے اِضؔحاق کو برکت بخشی اور اِضؔحاق بیرلؔح روئی کے نزدیک رہتا تھا ۔
اور اِسؔمعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ یہ نام ترتیب وار اُنکی پَیدایش کے مُطابق ہیں ۔ اَسؔمعیل کا پہلوٹھا نباؔیوت تھا ۔ پِھر قَؔیدار اور اؔوبئیل اور مَؔسبام ۔
اور اُسکی اَولاد حؔوِیلہ سے شؔور تک جو مِصر کے سامنے اُس راستہ پر ہے جِس سے اؔسُور کو جاتے ہیں آباد تھی ۔ یہ لوگ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بسے ہوئے تھے۔
(21-22) اور اِضؔحاق نے اپنی بیوی کے لئے خُداوند سے دُعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھی اور خُداوند نے اُسکی دُعا قبول کی اور اُسکی بیوی رؔبقہ حامِلہ ہُوئی ۔ اور اُسکے پیٹ میں دو لڑکے آپس میں مُزاحمت کرنے لگے ۔ تب اُس نے کہا اگر اَیسا ہی ہے تو مَیں جیتی کیوں ہُوں ؟ اور وہ خُداوند سے پوچھنے گئی۔
خُداوند نے اُسے کہا ۔ دو قومیں تیرے پیٹ میں ہیں ۔ اور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائینگے اور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زور آور ہوگا اور بڑا چھوٹے کی خدمت کریگا۔
اُسکے بعد اُسکا بھائی پَیدا ہوا اور اُسکا ہاتھ عؔیسو کی ایڑی کو پکڑے ہوئے تھا اور اُسکا نام یعقوب رکّھا گیا۔ جب وہ رِؔبقہ سے پَیدا ہوئے تو اِضؔحاق ساٹھ برس کا تھا۔