1
|
اُسکی بُنیاد مُقدسّ پہاڑوں میں ہے۔ |
2
|
خُداوند صِیُون کے پھاٹکوں کو یعقُوؔب کے سب مسکنوں سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔ |
3
|
اَے خُدا کے شہر! تیری بڑی بڑی خُبیاں بیان کی جاتی ہیں۔ |
4
|
میَں رہؔب اور باؔبل کا یوں ذِکر کرونگا کہ وہ میرے جاننے والوں میں ہیں۔ فِلسؔتین اور صُوؔر اور کُوؔش کو دیکھو۔ یہ وہاں پیدا ہُؤا تھا۔ |
5
|
بلکہ صِیُوؔن کے بارے میں کہا جائیگا کہ فلاں فلاں آدمی اُس میں پیدا ہُوئے اور حق تعالیٰ خود اُسکو قیام بخشیگا۔ |
6
|
خُداوند قوموں کے شمار کے وقت درج کریگا کہ یہ شخص وہاں پیدا ہُؤا تھا۔ |
7
|
گانے والے اور ناچنے والے یہی کہینگے کہ میرے سب چشمے تجھ ہی میں ہیں۔ |
Psalms 87:1 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...