1
|
اب اِسرائؔیل یوں کہے اگر خپداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔ |
2
|
اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتا۔ جب لوگ ہمارے خلاف اُٹھے۔ |
3
|
تو جب اُنکا قہر ہم پر بھڑکا تھا۔ وہ ہم کو جیتا ہی نِگل جاتے۔ |
4
|
اُس وقت پانی ہمکو ڈبو دیتا۔ اور سِلاب ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔ |
5
|
اُس وقت مُوجزن پانی ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔ |
6
|
خُداوند مُبارِک ہو۔ جِس نے ہمیں اُنکے دانت کا شِکار نہ ہونے دیا۔ |
7
|
ہماری جان چڑیا کی مانند چڑیماروں کے جال سے بچ نکلی۔ جال تو ٹوٹ گیا اور ہم بچ نکلے۔ |
8
|
ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے۔ جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔ |
Psalms 124:1 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...