Indian Language Bible Word Collections
Psalms 140:1
Psalms Chapters
Psalms 140 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Assamese
Books
Old Testament
New Testament
Psalms Chapters
Psalms 140 Verses
1
|
اَے خُداوند! مجھے بُرے آدمی سے رہائی بخش۔ مجھے تُند خُو آدمی سے محفوظ رکھ۔ |
2
|
جو دِل میں شرارت کے منصوبے باندھتے ہیں وہ ہمیشہ مِلکر جنگ کے لئے جمع ہو جاتے ہیں۔ |
3
|
اُنہوں نے اپنی زُبان سانپ کی طرح تیز کر رکھی ہے۔ اُنکے ہونٹوں کے نیچے افعی کا زہر ہے۔ |
4
|
اَے خُداوند! مجھے شریر کے ہاتھ سے بچا۔ مجھے تُند خُو آدمی سے محفوظ رکھ۔ |
5
|
مغروروں نے میرے لئے پھندے اور رسیوں کو چھِپایا ہے۔ اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔ اُنہوں نے میرے لئے دام بچھا رکھے ہیں۔ |
6
|
میَں نے خُداوند سے کہا میرا خُدا تُو ہی ہے۔ اَے خُداوند میری التجا کی آواز پر کان لگا۔ |
7
|
اَے خُداوند میرے مالک ! میری نجات کی قوت تُو نے جنگ کے دِن میرے سر پر سایہ کیا ہے۔ |
8
|
اَے خُداوند ! شریر کی مُراد پُوری نہ کر۔ اُسکے بُرے منصوبہ کو انجام نہ دے تاکہ وہ ڈینگ نہ مارے۔ |
9
|
مجھے گھیرنے والوں کے مُنہ کی شرارت اُن ہی کے سر پر پڑے ۔ |
10
|
اُن پر انگارے گریں۔ وہ آگ میں ڈالے جائیں اور ایسے گڑھوں میں کہ پھر نہ اُٹھیں۔ |
11
|
بد زُبان آدمی کو زمین پر قیام نہ ہو گا۔ آفت تُند خُو آدمی کو رگید کر ہلاک کریگی۔ |
12
|
میَں جانتا ہوں کہ خُداوند مُصیبت زدہ کے معاملہ کی اور محتاج کے حق کی تائید کریگا۔ |
13
|
یقیناً صادِق تیرے نام کا شُکر کرینگے۔ اور راستباز تیرے حُضُور میں رہینگے۔ |