Bible Languages

Indian Language Bible Word Collections

Bible Versions

Books

Jonah Chapters

Jonah 2 Verses

Bible Versions

Books

Jonah Chapters

Jonah 2 Verses

1 تب یُوناہ نے مچھلی کے پیٹ میں خُداوند اپنے خُدا سے یہ دُعا کی۔
2 میں نے اپنی مُصیبت میں خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے میری سُنی۔میں نے پاتال کی تہ سے دُہائی دی۔ تونے میری فریاد سُنی۔
3 تونے مُجھے گہرے سمندر کی تہ میں پھینک دیا اور سیلاب نے مُجھے گھیر لیا۔تیری سب موجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُزر گیئیں۔
4 اور میں نے سمجھا کہ تیرے حُضور سے دُور ہو گیا ہُوں لیکن میں پھر تیری مُقدس ہیکل کو دیکھوں گا۔
5 سیلاب نے میری جان کا مُحاصرہ کیا۔سُمندر میرے چاروں طرف تھا۔ بحری نبات میرے سر پر لپٹ گئی۔
6 میں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔زمین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لے مُجھ پر بند ہوگئے۔تو بھی اے خُداوند میرے خُدا تو نے میری جان پاتال سے بچائی۔
7 جب میرا دل بے تاب ہُوا تو میں نے خُداوند کو یاد کیا اور میری دُعا تیری مُقدس ہیکل میں تیرےحُضور پُہنچی۔
8 جو لوگ جھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محروُم ہو جاتے ہیں۔
9 میں حمد کرتا ہُوا تیرے حُضور قربانی گُزرانوں گا۔

Jonah 2:1 Urdu Language Bible Words basic statistical display

COMING SOON ...

×

Alert

×