کہ میرے باپ نے مجھُ سے قسم لیکر کہا ہے کہ میَں تو مرتا ہُوں ۔ تو مجھُ کو میری گور میں جو میَں نے ملک کنعؔان میں اپنے لئے کھدوائی ہے دفن کرنا اِسلئے ذرا مجھےُ اجازت دے کہ میَں وہاں جا کر اپنے باپ کو دفن کروں اور میَں لوٹ کر آجاؤنگا۔
اور یُوؔسف کے گھر کے سب لوگ اور اُسکے بھائی اور اُسکے باپ کے گھر کے آدمی اُسکے ساتھ گئے ۔ وہ صِرف اپنے بال بچےّ اور بھیڑ بکریاں اور گائے بَیل جؔشن کے علاقہ میں چھوڑ گئے۔
اور وہ اؔتد کے کھلیہان پر جو یرؔدن کے پار ہے پہنچے اور وہاں اُنہوں نے بلند اور دِلسوز آواز سے نوحہ کیا اور یُوؔسف نے اپنے باپ کے لئے سات دِن تک ماتم کرایا۔
اور جب اُس ملک کے باشندوں یعنی کنعانیوں نے اؔتد میں کھلیہان پر اِس طرح کا ماتم دیکھا تو کہنے لگے کہ مصریوں کا یہ بڑا دردناک ماتم ہے۔ سو وہ جگہ اؔبیل مصریم کہلائی اور وہ یرؔدن کے پار ہے۔
کیونکہ اُنہوں نے اُسے ملک کنعان میں لیجا کر ممرؔے کے سامنے مکؔفیلہ کے کھیت کے مغارہ میں جِسے ابرؔہام نے عِفرؔون حِتؔیّ سے خرید کر گورِستان کے لئے اپنی ملکیت بنالیا تھا دفن کیا۔
کہ تُم یُوؔسف سے کہنا کہ اپنے بھائیوں کی خطا اور اُنکا گناہ اب بخش دے کیونکہ اُنہوں نے تجھُ سے بدی کی ۔ سو اب تُو اپنے باپ کے خُدا کے بندوں کی خطا بخش دے اور یُوؔسف اُنکی یہ باتیں سُن کر رویا ۔
اور یُوؔسف نھے اپنے بھائیوں سے کہا میَں مرتا ہوں اور خُدا یقیناً تُمکو یاد کریگا اور تُمکو اس ملک سے نکال کر اُس ملک میں پہنچائیگا جِسکے دینے کی قسم اُس نے ابرؔہام اور اِضؔحاق اور یعؔقوب سے کھائی تھی۔