تب اُس نے کہا کہ تُو اپنے بیٹے اِضؔحاق کو جو تیرا اِکلوتا ہے اور جِسے تُو پیار کرتا ہے ساتھ لیکر مؔوریا کے مُلک میں جا اور وہاں اُسے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ پر جَو میں تجھے بتاؤنگا سو ختنی قُربانی کے طَور پر چڑھا۔
تب اؔبرہام نے صبح سویرے اُٹھکر اپنے گدھے پر چارجامہ کسا اور پنے ساتھ دو جوانوں اور اپنے بیٹے اِضؔحاق کو لِیا اور سوختنی قُربانی کے لِئے لکڑیاں چیریں اور اُٹھ کر اُس جگہ کو جو خُدا نے اُسے بتائی تھی روانہ ہُوا ۔
تب اِضؔحاق نے اپنے باپ ابؔرہام سے کہااَے باپ ! اُس نے جواب دیا کہ اِے میرے بیٹے مَیں حاضِر ہُوں ۔ اُس نے کہا دیکھ آگ اور لکڑیاں تو ہیں پر سوختنی قرُبانی کے لئے برہ کہا ں ہے؟۔
اور اُس جگہ پہنچے جو خُدا نے بتائی تھی ۔ وہاں ابرؔہام نے قُربانگا بنائی اور اُس پر لکڑیاں چُنیں اور اپنے بیٹے اِضحاؔق کو باندھا اور اُسے قُربانگاہ پر لکڑیون کے اُوپر رکّھا۔
پِھر اُس نے کہا کہ تُو اپنا ہاتھ لڑکے پر نہ چلا اور نہ اُس سے کُچھ کر کیونکہ مَیں اب جان گیا کہ تُو خُدا سے نہ ڈر تا ہے اَسلئے کہ تُو نے اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اِکلوتا ہے مُجھ سے دریغ نہ کِیا۔
اور ابؔرہام نے نگاہ کی اور اپنے پیچھے ایک مینڈھا دیکھا جِسکے سِینگ جھاڑی میں اٹکے تھے۔ تب ابرؔہام نے جا کر اُس مینڈے کو پکڑا اور اپنے بیٹے کے بدلے سو ختنی قُربانی کے طَور پر چڑھایا۔
مَیں تجھے برکت پر برکت دُونگا اور تیری نسل کو بڑھاتے بڑھاتے آسمان کے تاروں اور سمندر کے کنارے کی ریت کی مانِند کر دُونگا اور تیری اَولاد اپنے دُشمنوں کے پھا ٹک کی مالِک ہوگی۔