Indian Language Bible Word Collections
Genesis 12:1
Genesis Chapters
Genesis 12 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Assamese
Books
Old Testament
New Testament
Genesis Chapters
Genesis 12 Verses
1
اور خُداوند نے اؔبرام سے کہا کہ تُو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نِکل کر اُس مُلک میں جاجو مَیں تجھے دِکھاؤنگا۔
2
اور میں تجھے ایک بڑی قَوم بناؤنگا اور برکت دُونگا اور تیرا نام سرفراز کرونگا۔ سو تُو باعثِ برکت ہوا۔
3
جو تجھے مبارک کہیں اُنکو میں برکت دُونگا اور جو تُجھ پر لعنت کرے اُس پر مَیں لعنت کرونگا اور زمین کے سب قبیلے تیرے وسیلہ سے برکت پائینگے۔
4
سو ابؔرام خُداوند کے کہنے کے مُطابق چل پڑا اور لُوطؔ اُس کے ساتھ گیا اور ابرؔام پچھتر برس کا تھا جب وہ حاؔران سے روانہ ہوا۔
5
اور ابراؔم نے اپنی بیوی سارَؔی اور پانے بتیجے لُوطؔ کو اسور سب ما کو جو اُنہوں نے جمع کیا تھا اور اُن آدمیوں کو جو اُنکو حارؔان میں مَل گئے تھے ساتھ لِیا اور وہ مُلک ِ کنعاؔن کو روانہ ہوئے اور مُلکِ کنعؔان میں آئے ۔
6
اور ابرؔام اُس مُلک مین سے گُزرتا ہوا مقامِ سِؔکم میں مؔورہ کے بلوط تک پہنچا۔ اُس وقت مُلک میں کنعانی رہتے تھے ۔
7
تب خُداوند نے ابرؔام کو دِکھائی دیکر کہا کہ یہی مُلک مَیں تیری نسل کو دُونگا اور اُس نے وہاں خُداوند کے لِئے جو اُسے دِکھائی دیا تھا ایک قُربان گاہ بنائی ۔
8
اور وہاں سے کُوچ کر کے اُس پہار کی طرف گیا جو بیتؔ ایل کے مشرق میں ہے اور اپنا ڈیرا اَیسے لگایا کہ بیت ایل مغرب میں عُؔی مشرق میں ہے پڑا اور وہاں اُس نے خُداوند کے لئے ایک قُربان گاہ بنائی اور خُداوند سے دُعا کی۔
9
اور ابراؔم سفر کرتا کرتا جنوب کی طرف بڑھ گیا۔
10
اور اُس مُلک میں کال پڑا اور ابرؔام مؔصر کو گیا کہ ہواں ٹِکا رہے کیونکہ مُلک میں سخت کال تھا۔
11
اور اَیسا ہوا کہ جب وہ مؔصر میں داخِل ہونے کو تھا تو اُس نے اپنی بیوی ساؔرَی سے کہا کہ دیکھ مَیں جانتا ہوں کہ تُو دیکھنے میں خوبصورت عورت ہے۔
12
اور یوں ہوگا کہ مصری تجھے دیکھ کر کہینگے کہ یہ اُسکی بیوی ہے۔ سو وہ مجھے توہ مار ڈالینگے۔ مگر تجھے زندہ رکھ لینگے۔
13
سو تُو یہ کہہ دینا کہ مَیں اِسکی بہن ہوں تا کہ تیرے سبب سے میری خَیر ہواور میری جان تیری بدولت بچی رہے۔
14
اور یُوں ہُوا کہ جب ابرؔام مؔصر میں آیا تو مصریوں نے اُس عورت کو دیکھا کہ وہ نہایت خوبصور ہے۔
15
اور فؔرعون کے اُمرا نے اُسے دیکھ کر فرعؔون کے حضور میں اُسکی تعریف کی اور وہ عورت فرعؔون کے گھر میں پہنچائی گئی۔
16
اور اُس نے اُسکی خاطر ابؔرام پر اِحسان کِیا اور بھیڑ بکریاں اور گائے بیل اور گدھے اور غلام اور لَونڈیاں اور گدھیاں اور اُونٹ اُسکے پاس ہوگئے ۔
17
پر خُداوند نے فرؔعون اور اُسکے خاندان پر ابرؔام کی بیوی سارَؔی کے سبب سے بڑی بلائیں نازِل کیِں ۔
18
تب فرعؔون نے ابراؔم کو بُلا کر اُس سے کہا کہ تُو نے مجھ سے یہ کِیا کیا ؟ تُو نے مجھے کیون نہ بتایا کہ یہ تیری بیوی ہے ؟۔
19
یہ کیوں کہا کہ وہ میری بہن ہے۔ ؟ اِسی لِئے مَیں نے اُسے لیا کہ وہ میری بیوی بنے۔ سو دیکھ تیری بیوی حاضر ہے۔ اُسکو لے اور چلا جا۔
20
اور فرعؔون نے اُسکے حق میں اپنے آدمیوں کو ہدایت کی اور اُنہوں نے اُسے اور اُسکی بیوی کو اُسکے سب مال کے ساتھ روانہ کر دیا۔