1
|
میَں خُداوند سے مُحبت رکھتا ہوں۔کیونکہ اُس نے میری فریاد سُنی اور میری منّت سُنی ہے۔ |
2
|
چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا۔ اِسلئے میں عُمر بھر اُس سے دُعا کروں گا۔ |
3
|
مَوت کی رسیوں نے مجھے جکڑ لیا اور پاتال کے درد مجھ پر آ پڑے۔ میَں دُکھ اور غم میں گرفتار ہُؤا۔ |
4
|
تب میَں نے خُداوند سے دُعا کی۔ کہ اَے خُداوند ! میَں تیری مِنّت کرتا ہُوں میری جان کو رہائی بخش۔ |
5
|
خُداوند صادق اور کریم ہے۔ ہمارا خُدا رحیم ہے۔ |
6
|
خُداوند سادہ لوگوں کی حفاظت کرتا ہے۔میَں پست ہو گیا تھا اُسی نے بچا لیا۔ |
7
|
اَے میری جان ! پھر مُطمئِن ہو کیونکہ خُداوند نے تجھ پر احسان کیا ہے۔ |
8
|
اِسلئے کہ تُو نے میری جان کو موت سے میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے اور میری پاؤں کو پھسلنے سے بچایا ہے۔ |
9
|
میَں زِندوں کی زمین میں خُداوند کے حُضُور چلتا رہونگا۔ |
10
|
میَں ایمان رکھتا ہوں۔ اِسلئے یہ کہونگا۔ میَں بڑی مُصیبت میں تھا۔ |
11
|
میَں نے جلد بازی سے کہہ دیا کہ سب آدمی جھوٹے ہیں۔ |
12
|
خُداوند کی سب نعمتیں جو مجھے ملیں میَں اُنکے عوض میں اُسے کیا دُوں ؟ |
13
|
میَں نجات کا پیالہ اُٹھاکر خُداوند سے دُعا کرونگا۔ |
14
|
میَں خُداوند کے حُضُور اپنی مِنتّیں اُسکی ساری قوم کے سامنے پُوری کرونگا۔ |
15
|
خُداوند کی نگاہ میں اُسکے مُقدسوں کی موت گِراں قدر ہے۔ |
16
|
آہ! اَے خُداوند! میَں تیرا بندہ ہوں۔ میَں تیرا بندہ تیری لونڈی کا بیٹا ہوں۔ تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔ |
17
|
میَں تیرے حُضُور شُکر گُذاری کی قُربانی چڑھاؤنگا۔اور خُداوند سے دُعا کرونگا۔ |
18
|
میَں خُداوند کے حُضُور اپنی مِنتّیں اُسکی ساری قوم کے سامنے پُوری کرونگا۔ |
19
|
خُداوند کے گھر کی بارگاہوں میں تیرے اندر اَے یرؔوشلم ! خُداوند کی حمد کرو۔ |
Psalms 116:1 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...