1
|
اَے خُداوند میرا دِل قائم ہے میَں گاؤنگا ور مدح سرائی کرونگا۔ |
2
|
اَے بربط اور ستار جاگو! میَں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُتھونگا۔ |
3
|
اِے خُداوند! میَں لوگوں میں تیرا شُکر کرونگا۔میَں اُمتوں میں تیری مدح سرائی کرونگا۔ |
4
|
کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہے۔اور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔ |
5
|
اَے خُدا تو آسمانوں پر سرفراز ہو۔اور تیرا جلال ساری زمین پر ہو۔ |
6
|
اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے۔ تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔ |
7
|
خُدا نے اپنی قُدوُّسیت میں یہ فرمایا میَں خُوشی کروُنگا۔ میَں سِکمؔ کو تقسیم کرونگا اور سُکاّؔت کی وادی کو بانٹونگا۔ |
8
|
جلعاد میرا ہے منسّؔی میرا ہے۔افراؔئیِم میرے سر کا خود ہے یہُوؔداہ میرا عصا ہے۔ |
9
|
موآؔب میرا چلپچی ہے۔ ادوؔم پر میں جُوتا پھینکونگا۔ میَں فلستین پر للکارونگا۔ |
10
|
مجھے اُس فصیلدار شہر میں کون پہنچائیگا؟ کون مجھے ادوؔم تک لے گیا ہے؟ |
11
|
اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دیا؟ اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔ |
12
|
مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کر کیونکہ انسانی مدد عبث ہے۔ |
13
|
خُدا کی بدولت ہم دلاِوری کرینگے کیونکہ وہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کریگا۔ |
Psalms 108:1 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...