میں نے اُن کو انسانی رشتوں اور مُحبت کی ڈوریوں سے کھینچا۔میں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُوا اُتارنے والوں کی مانند ہُوااور میں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔
کیونکہ میرے لوگ مُجھ سے بر گشتگی پر آمادہ ہیں۔ باوُجُود یکہ اُنہوں نے اُن کو بُلایا کہ حق تعالٰی کی طرف رجُوع لائیں لیکن کسی نے نہ چاہا کہ اُس کی تمجید کرے۔
اے افرائیم میں تُجھ سے کیونکر دست بردار ہو جاوُں؟ اے اسرائیل میں تجھے کیونکر ترک کُروں؟میں کیونکر تجھے ادمہ کی مانند کُروںاور ضیوئیم کی مانند بناوُں؟ میرا دل مُجھ میں پیچ کھاتا ہے۔ میری شفقت موجزن ہے۔
میں اپنے قہر کی شدت کے مُطابق عمل نہیں کُروں گا۔میں ہرگز افرائیم کو ہلاک نہ کُروں گا کیونکہ میں انسان نہیں۔ خُدا ہُوں۔ تیرےدرمیان سکُونت کرنے والا قُدّوس اور میں قہر کے ساتھ نہیں آوُں گا۔