اُس نے کہا میں خُدا تیرے باپ کا خُدا ہُؤں ۔ مصؔر میں جانے سے نہ ڈر کیونکہ میَں وہاں تجُھ سے ایک بڑی قَوم پَیدا کرُونگا۔ (۴4) میَں تیرے ساتھ مؔصر کو جاؤنگااور پھر تجھے ضرور لوَٹا بھی لاؤنگا اور یُوؔسف اپنا ہاتھ تیری آنکھوں پر لگائیگا ۔
تب یعؔقوب بیر ؔسبع سے روانہ ہُؤا اور اِؔسرائیل کے بیٹے اپنے باپ یعؔقوب کو ااور اپے بال بچّوں اور اپنی بیویوں کو اُن گاڑیوں پر لے گئے جو فؔرعون نے اُنکے لانے کو بھیجی تھیں۔
اور بنی یؔہوداہ یہ ہیں ؔعیر اور اوؔنان اور ؔسیلہ اور فؔارص اور زاؔرح ۔ اِن میں سے عؔیر اور اؔونان ملک کنعؔان میں مر چُکے تھے اور فاؔرص کے بیٹے یہ ہیں ۔ حؔصرون اور حؔمول ۔
یہ سب یعؔقوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو فؔدّان ارام میں لؔیاہ سے پیدا ہوٹے ۔ اِسی کے بطن سے اُسکی بیٹی دِؔینہ تھی۔ یہاں تک تو اُسکے سب بیٹے بیٹیوں کا شُمار تینتیس ہُوا ۔
اور یُوؔسف اپنا رتھ تیار کروا کے اپنے باپ اِسؔرائیل کے اِستقبال کے لئے جشؔن کو گیا اور اُسکے پاس جا کر اُسکے گلے سے لِپٹ گیا اور وہیں لِپٹا ہوا دیر تک روتا رہا۔
اور یؔوسف نے اپنے بھائیوں سے اور اپنے باپ کے گھرانے سے کہا میں ابھی جا کر فرؔعون کو خبر کر دُونگا اور اُس سے کہدونگا کہ میرے بھائی اور میرے باپ کے گھرانے کے لوگ جو ملک کنعان میں تھے میرے پاس آگئے ہیں ۔
تو تُم یہ کہنا کہ تیرے خادِم ہم بھی اور ہمارے باپ دادا بھی لڑکپن سے لیکر آج تک چَوپائے پالتے آئے ہیں ۔ تب تُم جشن کے علاقہ میں رہ سکو گے اِسلئے کہ مصریوں کو چَوپانوں سے نفرت ہے۔