بلکہ مِنّت کرتا ہُوں کہ مُجھے حاضِر ہوکر اُس بےباکی کے ساتھ دِلیر نہ ہونا پڑے جِس سے مَیں بعض لوگوں پر دِلیر ہونے کا قصد رکھتا ہُوں جو ہمیں یُوں سَمَجھتے ہیں کہ ہم جِسم کے مُطابِق زِندگی گُذارتے ہیں۔
چُنانچہ ہم تصّوُرات اور ہر ایک اُونچی چِیز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سر اُٹھائے ہُوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قَید کر کے مسِیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔
تُم اُن چِیزوں پر نظر کرتے ہو جو آنکھوں کے سامنے ہیں۔ اگر کِسی کو اپنے آپ پر یہ بھروسا ہے کہ وہ مسِیح کا ہے تو اپنے دِل میں یہ بھی سوچ لے کہ جَیسے وہ مسِیح کا ہے وَیسے ہی ہم بھی ہیں۔
کِیُونکہ اگر مَیں اِس اِختیّار پر کُچھ زِیادہ فخر بھی کرُوں جو خُداوند نے تُمہارے بنانے کے لِئے دِیا ہے نہ کہ بِگاڑنے کے لِئے تو مَیں شرمِندہ نہ ہُوں گا۔
کِیُونکہ ہماری یہ جُرأت نہِیں کہ اپنے آپ کو اُن چند شَخصوں میں شُمار کریں یا اُن سے کُچھ نِسبت دیں جو اپنی نیک نامی جتاتے ہیں لیکِن وہ خُود اپنے آپ کو آپس میں وزن کر کے اور اپنے آپ کو ایک دُوسرے سے نِسبت دے کر نادان ٹھہرتے ہیں۔
کِیُونکہ ہم اپنے آپ کو حدّ سے زِیادہ نہِیں بڑھاتے جَیسے کے تُم تک نہ پہُنچنے کی صُورت میں ہوتا بلکہ ہم مسِیح کی خُوشخَبری دیتے ہُوئے تُم تک پہُنچ گئے تھے۔
اور ہم اندازہ سے زِیادہ یعنی اَوروں کی محنتوں پر فخر نہِیں کرتے لیکِن اُمِیدوار ہیں کہ جب تُمہارے اِیمان میں ترقّی ہو تو ہم تُمہارے سبب سے اپنے علاقہ کے مُوافِق اَور بھی بڑھیں۔