اِس واسطے کہ غَیرقَوموں کی مرضی کے مُوافِق کام کرنے اور شہوت پرستی ۔ بُری خواہِشوں ۔ ناچ رنگ ۔ نشہ بازی اور مکروہ بُت پرستی میں جِس قدر ہم نے پہلے وقت گُذارا وُہی بہُت ہے۔
کِیُونکہ مُردوں کو بھی خُوشخَبری اِسی لِئے سُنائی گئی تھی کہ جِسم کے لِحاظ سے تو آدمِیوں کے مُطابِق اُن کا اِنصاف ہو لیکِن رُوح کے لِحاظ سے خُدا کے مُطابِق زِندہ رہیں۔
اگر کوئی کُچھ کہے تو اَیسا کہے کہ گویا خُدا کا کلام ہے۔ اگر کوئی خِدمت کرے تو اُس طاقت کے مُطابِق کرے جو خُدا دے تاکہ سب باتوں میں یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے خُدا کا جلال ظاہِر ہو۔ جلال اور سلطنت ابداُلآباد اُسی کی ہے۔ آمِین۔
کِیُونکہ وہ وقت آ پہُنچا ہے کہ خُدا کے گھر سے عدالت شُرُوع ہو اور جب ہم ہی سے شُرُوع ہوگی تو اُن کا کیا انجام ہوگا جو خُدا کی خُوشخَبری کو نہِیں مانتے؟