اے مُلک کے سب حلیم لوگو جو خُداوند کے احکام پر چلتے ہو اُس کے طالب ہو! راستبازی کو ڈھونڈو۔ فروتنی کی تلاش کرو۔ شاید خُداوند کے غضب کے دن تم کو پناہ ملے۔
سُمندر کے رہنے والوں یعنی کر یتیوں کی قوم پر افسوس ! اے کنعان فلتیوں کی سرزمین ! خُداوند کا کلام تیرے خلاف ہے۔ میں تجھے نیست و نابود کروں گایہاں تک کہ کوئی بسنے والا نہ رہے۔
اور وہی ساحل یہُوداہ کے گھرانے کے بقیہ کے لے ہوں گئے۔ وہ اُن میں چرایا کریں گے۔ وہ شام کے وقت اسقلون کے مکانوں میں لیٹا کریں گے کیونکہ خُداوند اُن کا خُدا اُن پر پھر نظر کرے گا اور اُن کی اسیری کو موقوف کرے گا۔
اس لے ربُ الافوج اسرائیل کا خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قسم ! یقینا موآب سدوم کی مانند ہوگا اور نبی عمون عمورہ کی مانند ۔ وہ پُرخار و نمکزار اور ابدالاآباد برباد رہیں گے۔ میرے لوگوں کا بقیہ اُن کو غارت کرے گا اور میری قوم کے باقی لوگ اُن کے وارث ہوں گئے۔
اور جنگلی جانور اُس میں لیٹیں گے اور ہر قسم کے حیوان حواصل اور خُارپُشت اُس کے ستونوں کے سروں پر مقام کریں گے۔ اُن کی آواز اس کے جھروکوں میں ہو گی۔ اس کی دہلیز میں ویرانی ہو گی کیونکہ دیوار کا کام کُھلا چھوڑا گیا ہے۔
یہ وہ شادمان شہر ہے جو بے فکر تھا۔ جس نے دل میں کہا میں ہُوں اور میرے سوا کوئی دُوسرا نہیں۔ وہ کیسا ویران ہُوا ! حیوانوں کے بٹیھنے کی جگہ! ہر ایک جو اُدھر سے گُزرئے گا سسُکا رئےگا اور ہاتھ ہلائےگا۔