1
|
آؤ ہم خُداوند کے حضور نغمہ سرائی کریں! اپنی چٹان کے سامنے خُوشی سے للکاریں۔ |
2
|
شُکر گُزاری کرتے ہوئے اُس کے حُضور حاضر ہوُں۔مزموُر گاتے ہوئے اُس کے آگے خُوشی سے للکاریں۔ |
3
|
کیونکہ خُداوند خُدایِ عظیم ہے۔اور سب اِلہوں پر شاہِ عظیم ہے۔ |
4
|
زمین کے گہراؤ اُس کے قبضہ میں ہیں پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اُسی کی ہیں۔ |
5
|
سُمندر اُسکا ہے۔ اُسی نے اُس کو بنایا۔ اور اُسی کے ہاتھو ں نے خُشکی کو بھی تیار کیا ۔ |
6
|
آؤ ہم جھُکیں اور سجدہ کریں! اور اپنے خالِق خُداوند کے حُضوُر گھُٹنے تیکیں۔ |
7
|
کیونکہ وہ ہمارا خُدا ہے اور ہم اُس کی چراگاہ کے لوگ اور اُس کے ہاتھ کی بھیڑیں۔کاشکہ آج کے دِن تُم اُس کی آواز سُنتے ! |
8
|
تُم اپنے دِل کو سخت نہ کرو جَیسا مرِیؔبہ میں جَیسا مسّؔاہ کے دِن بیابان میں کیا تھا۔ |
9
|
اُس وقت تمہارے باپ دادا نے مجھے آزمایا۔ اور میرا امتحان کیا اور میرے کام کو بھی دیکھا۔ |
10
|
چالیس برس تک میَں اُس نسل سے بَیزار رہا اور میَں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جِنکے دِل آوارہ ہیں اور اُنہوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔ |
11
|
چُنانچہ میَں نے اپنے غضب میں قسم کھائی کہ یہ لوگ میرے آرام میں داخل نہ ہوں گے۔ |
Psalms 95:7 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...