1
|
اَے خُدا ! تُو میرا خُدا ہے۔ میَں دِل سے تیرا طالِب ہونگا۔خُشک اور پیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔ |
2
|
اِس طرح میَں نے مقدِس میں تجھ پر نِگاہ کی تاکہ تیری قُدرت اور حشمت کو دیکھُوں |
3
|
کیونکہ تیری شفقت زندگی سے بہتر ہے۔میرے ہونٹ تیری تعریف کریں گے۔ |
4
|
اِسی طرح میَں عُمر بھر تجھے مُبارِک کہونگا۔ اور تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھایا کروں گا۔ |
5
|
میری جان گویا گُودے اور چربی سے سیر ہو گی۔ اور میرا مُنہ مسرُور لبوں سے تیری تعریف کریگا۔ |
6
|
جب میَں بِستر پر تجھے یاد کرُونگا اور رات کے ایک ایک پہر میں تجھ پر دھیان کروُنگا۔ |
7
|
اِسلئے کہ تُو میرا مدد گار رہا ہے اور میَں تیرے پروں کے سایہ میں خُوشی مناؤنگا۔ |
8
|
میری جان کو تیری ہی دُھن ہے۔تیرا دہنا ہاتھ مجھے سنبھالتا ہے۔ |
9
|
پر جو میری جان کی ہلاکت کے دَرپے ہیں وہ زمین کے اسفل میں چلے جائینگے۔ |
10
|
وہ تلوار کے حوالہ ہونگے۔ وہ گیِدڑوں کا لُقمہ بنینگے۔ |
11
|
لیکن بادشاہ خُدا میں شادمان ہوگا۔ جواُسکی قسم کھاتا ہے وہ فخر کریگا کیونکہ جھُوٹ بولنے والوں کا مُنہ بند کردِیا جائیگا۔ |
Psalms 63:7 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...