1
|
اَے فرشتگان خُداوند کی۔ خُداوند ہی کی تمجیدوتعظیم کرو۔ |
2
|
خُداوند کی ایسی تمجید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔ پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سجدہ کرو۔ |
3
|
خُداوند کی آواز بادلوں پر ہے۔ خُدایِ ذوالجلال گرجتا ہے۔ خُداوند دلدار بادلوں پر ہے۔ |
4
|
خُداوند کی آواز میں قدرت ہے۔ خُداوند کی آواز میں جلال ہے۔ |
5
|
خُداوند کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے۔ بلکہ خُداوند لُبنان کے دیوداروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔ |
6
|
وہ اُن کو بچھڑے کی مانند۔ لُبنان اور سریُون کو جنگلی بچھڑے کی مانند کُداتا ہے۔ |
7
|
خُداوند کی آواز آگ کے شعلوں کو چیرتی ہے۔ |
8
|
خُداوند کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے۔ خُداوند قادِس کے بیابان کو ہلا ڈالتا ہے۔ |
9
|
خُداوند کی آواز سے ہرنیوں کے حمل گِر جاتے ہیں۔ اور وہ جنگلوں کے بے برگ کر دیتی ہے۔ اُس کی ہیکل میں ہر ایک جلال ہی جلال پُکارتا ہے۔ |
10
|
خُداوند طوفان کے وقت تخت نشین تھا۔ بلکہ خُداوند ہمیشہ تک تخت نشین ہے۔ |
11
|
خُداوند اپنی اُمت کو زور بخشیگا۔ خُداوند اپنی اُمت کو سلامتی کی برکت دیگا۔ |
Psalms 29:8 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...