1
|
خُداوند کی حمد کرو۔ کیونکہ خُدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔ اِسلئے کہ یہ دِل پسند اور ستایش زیبا ہے۔ |
2
|
خُداوند یروشؔلیم کو تعمیر کرتا ہے۔ وہ اِسراؔئیل کے جلاوطنوں کو جمع کرتا ہے۔ |
3
|
وہ شکستہ دِلوں کو شفا دیتا ہے۔ اور اُنکے زخم باندھتا ہے۔ |
4
|
وہ سِتاروں کو شُمار کرتا ہے۔ اور اُن سب کے نام رکھتا ہے۔ |
5
|
ہمارا خُداوند بزرُگ اور قُدرت میں عظیم ہے۔ اُسکے فہم کی انتہا نہیں۔ |
6
|
خُداوند حلیموں کو سنبھالتا ہے۔ وہ شریروں کو خاک میں مِلا دیتا ہے ۔ |
7
|
خُداوند کے حُضُور شُکر گُزاری کا گیت گاؤ۔ ستِار پر ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرو۔ |
8
|
جو آسمان کو بادلوں سے مُلبس کرتا ہے۔ جو زمین کے لئے مینہ تیار کرتا ہے۔ جو پہاڑوں پر گھاس اُگھاتا ہے۔ |
9
|
جو حیوانات کو خُوراک دیتا ہے۔اور کوّے کے بچوں کو جو کائیں کائیں کرتے ہیں۔ گھوڑے کے زور میں اُسکی خُوشنودی نہیں۔ نہ آدمی کی ٹانگھوں سے اُسے کوئی خوشی ہے۔ |
11
|
خُداوند اُن سے خوش ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔ اور اُن سے جو اُسکی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔ |
12
|
اَے یروشؔلیم ! خُداوند کی ستایش کر۔ اَے صیِؔوُن ! اپنے خُدا کی ستایش کر۔ |
13
|
کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کو مضبوط کیا ہے۔ اُس نے تیرے اندر تیری اوُلاد کو برکت دی ہے۔ |
14
|
وہ تیری حُدوُد میں امن رکھتا ہے۔ وہ تجھے اچھے سے اچھے گیہوُں سے آسودہ کرتا ہے۔ |
15
|
وہ اپنا حُکم زمین پر بھیجتا ہے۔ اُسکا کلام نہایت تیز رَو ہے۔ |
16
|
وہ برف کو اُون کی مانند گِراتا ہے۔ اور پالے کا راکھ کی مانند بکھیرتا ہے۔ |
17
|
وہ یخ کو لُقموں کی مانند پھینکتا ہے۔ اُسکی ٹھنڈ کون سہ سکتا ہے؟ |
18
|
وہ اپنا کلام نازل کر کے اُنکو پگھلا دیتا ہے۔ وہ ہوا چلاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔ |
19
|
وہ اپنا کلام یعقُؔوب پر ظاہر کرتا ہے اور اپنے آئین و احکام اِسرائیؔل پر۔ |
20
|
اُس نے کسی اور قوم سے اَیسا سُلوُک نہیں کیا۔ اور اُسکے احکام کو اُنہوں نے نہیں جانا ۔ خُداوند کی حمد کرو۔ |
Psalms 147:17 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...