1
|
خُداوند کی حمد کرو! اَے میری جان خُداوند کی حمد کر! |
2
|
میَں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرونگا۔جب تک میرا وجود ہے میَں اپنے خُداوند کی مدح سرائی کرونگا۔ |
3
|
نہ اُمرا پر بھروسہ کرو نہ آدم ذاد پر۔ وہ بچا نہیں سکتا۔ |
4
|
اُسکا دم نکل جاتا ہے تو وہ مٹی میں مِل جاتا ہے۔ اُسی دِن اُسکے منصوبے فنا ہو جاتے ہیں ۔ |
5
|
خُوش نصیب ہے وہ جِسکا مددگار یعقُؔوب کا خُدا ہے۔ اور جِسکی اُمید خُداوند اُسکے خُدا سے ہے۔ |
6
|
جِس نے آسمان اور زمین اور سُمندر کو اور جو کچھ اُن میں ہے بنایا۔ وہ سچّائی کو ہمیشہ قائم رکھتا ہے۔ |
7
|
جو مظلوُموں کا انصاف کرتا ہے۔ جو بھوکوں کو کھانا دیتا ہے۔ خُداوند قیدیوں کو آزاد کرتا ہے۔ |
8
|
خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔ خُداوند جھُکے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔ خُداوند صادقوں سے مُحبت رکھتا ہے۔ |
9
|
خُداوند پردیسیوں کی حفاظت کرتا ہے۔ وہ یتیم اور بیوہ کو سنبھالتا ہے۔ لیکن شریروں کی راہ ٹیڑھی کر دیتا ہے۔ |
10
|
خُداوند ابد تک سلطنت کریگا۔ اَے صیِوُؔن! تیرا خُدا پُشت در پُشت ۔خُداوند کی حمد کرو۔ |
Psalms 146:9 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...