1
|
خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
2
|
اِلہٰوں کے خُدا کا شُکر کرو۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
3
|
مالِکوں کے مالِک کا شُکر کرو کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
4
|
اُسکا جو اکیلا بڑے بڑے عجیب کام کرتا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
5
|
اُسی کا جِس نے دانائی سے آسمان بنایا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
6
|
اُسی کا جِس نے زمین کو پانی پر پھیلایا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
7
|
اُسی کا جِس نے بڑے بڑے نیّر بنائے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
8
|
دِن کو حکومت کرنے کے لئے آفتاب کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
9
|
رات کو حکومت کرنے کے لئے مہتاب اور ستارے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
10
|
اُسی کا ج،س نے مصؔر کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
11
|
اور اِسرائؔیل کو اُن میں سے نِکال لایا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
12
|
قوی ہاتھ اور بلند بازو سے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
13
|
اُسی کا جِس نے بحرِ قُلزؔم کو دو حصّے کر دیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
14
|
اور اِسرائؔیل کو اُس میں سے پار کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
15
|
لیکن فرعؔون اور اُسکے لشکر کو بحرِ قُلزؔم میں ڈالدیا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
16
|
اُسی کا جو بیابان میں اپنے لوگوں کا راہنما ہُؤا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
17
|
اُسی کا جِس نے بڑے بڑے بادشاہوں کو مارا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
18
|
اور نامور بادشاہوں کو قتل کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
19
|
اموریوں کے بادشاہ سیحؔون کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
20
|
اور بسؔن کے بادشاہ عوؔج کو کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
21
|
اور اُنکی زمین میراث کر دی کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
22
|
یعنی اپنے بندہ اِسرائؔیل کی میراث کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
23
|
جِس نے ہماری پستی میں ہمکو یاد کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
24
|
اور ہمارے مخالفوں سے ہمکو چُھڑایا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
25
|
جو سب بشر کہ روزی دیتا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
26
|
آسمان کے خُدا کا شُکر کرو کیونکہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔ |
Psalms 136:15 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...