1
|
اَے خُداوند داؤؔد کی خاطر اُسکی سب مُصیبتوں کو یاد کر ۔ |
2
|
کہ اُس نے کِس طرح خُداوند سے قسم کھائی اور یعقؔوُب کے قادر کے حُضُور منّت مانی ۔ |
3
|
کہ یقیناً میَں نہ اپنے گھر میں داخل ہونگا۔ نہ اپنے پلنگ پر جاؤنگا۔ |
4
|
اور نہ اپنی آنکھوں میں نیند نہ اپنی پلکوں میں جھپکی آنے دونگا۔ |
5
|
جب تک خُداوند کے لئے کوئی جگہ اور یعقؔوُب کے قادر کے لئے کوئی مسکن نہ ہو۔ |
6
|
دیکھو ہم نے اِسکی خبر اِفرؔاتا میں سُنی۔ ہمیں یہ جنگل کے میدان میں ملی۔ |
7
|
ہم اُسکے مسکنوں میں داخل ہونگے ہم اُس کے پاؤں کی چوکی کے سامنے سِجدہ کرینگے۔ |
8
|
اُٹھ اَے خُداوند!اپنی آرام گاہ میں داخل ہو تُو اور تیری قدرت کا صُندوق۔ |
9
|
تیرے کاہن صداقت سے مُلبس ہوں۔ اور تیرے مُقدّس خُوشی کے نعرے ماریں۔ |
10
|
اپنے بندہ داؤد کی خاطر اپنے ممسوح کی دُعا نا منظور نہ کر ۔ |
11
|
خُداوند نے سچّائی کے ساتھ داؤؔد سے قسم کھائی ہے۔ اور اُس سے پھرنے کا نہیں۔ کہ میں تیری اولاد میں سے کسی کو تیرے تخت پر بٹھاؤنگا۔ |
12
|
اگر تیرے فرزند میرے عہد اور میری شہادت پر جو میَں اُنکو سِکھاؤنگا عمل کریں۔ تو اُنکے فرزند بھی ہمیشہ تیرے تخت پر بیٹھینگے۔ |
13
|
کیونکہ خُداوند نے صیِؔوُن کو چُنا ہے۔ اُس نے اُسے اپنے مسکن کے لئے پسند کیا ہے۔ |
14
|
یہ ہمیشہ کے لئے میری آرام گاہ ہے۔ میَں یہیں رہونگا کیونکہ میَں نے اِسے پسند کیا ہے۔ |
15
|
میَں اِس کے رِزق میں خوب برکت دونگا۔ میَں اِسکے غریبوں کو روٹی سے سیر کرونگا۔ |
16
|
اِسکے کاہن کو بھی میَں نجات سے مُلبس کرونگا۔ اور اُسکے مُقدّس بُلند آواز سے خُوشی کے نعرے ماریں گے۔ |
17
|
وہیں میَں داؤؔد کے لئے ایک سینگ نکالونگا۔ میَں نے اپنے ممسُوح کے لئے چراغ تیار کیا ہے۔ |
18
|
میَں اُسکے دُشمنوں کو شرمندگی کا لباس پہناؤنگا۔ لیکن اُس پر اُسی کا تاج رونق افروز ہوگا۔ |
Psalms 132:13 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...