کہ اَندھے دیکھتے اور لنگڑے چلتے پھِرتے ہیں۔ کوڑی پاک صاف کِئے جاتے اور بہرے سُنتے ہیں اور مُردے زِندہ کِئے جاتے ہیں اور غریبوں کو خُوشخَبری سُنائی جاتی ہے۔
مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو عَورتوں سے پَیدا ہُوئے ہیں اُن میں یُوحنّا بپتِسمہ دینے والے سے بڑا کوئی نہِیں ہُؤا لیکِن جو آسمان کی بادشاہی میں چھوٹا ہے وہ اُس سے بڑا ہے۔
اِبنِ آدم کھاتا پِیتا آیا اور وہ کہتے ہیں دیکھو کھاؤ اور شرابی آدمِی۔ محصُول لینے والوں اور گُنہگاروں کا یار! مگر حِکمت اپنے کاموں سے راست ثابِت ہُوئی۔
اَے خُرازین تُجھ پر افسوس! اَے بیت صیدا! تُجھ پر افسوس! کِیُونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صیدا میں ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے توبہ کرلیتے۔
اور اَے کفر نحُوم کیا تُو آسمان تک بُلند کیا جائے گا۔ تُو تو عالمِ ارواح میں اُتریگا کِیُونکہ جو مُعجِزے تُجھ میں ظاہِر ہُوے اگر صدُوم میں ہوتے تو آج تک قائِم رہتا۔
اُس وقت یِسُوع نے کہا اَے باپ آسمان اور زمِین کے خُداوند میں تیری حمد کرتا ہُوں کہ تُو نے یہ باتیں داناؤں اور عقلمندوں سے چھِپائیں اور بچّوں پر ظاہِر کیں۔
میرے باپ کی طرف سے سب کُچھ مُجھے سونپا گیا اور کوئی بَیٹے کو نہِیں جانتا سِوا باپ کے اور کوئی باپ کو نہِیں جانتا سِوا بَیٹے کے اور اُس کے جِس پر بَیٹا اُسے ظاہِر کرنا چاہے۔