رب الافواج فرماتا ہے اگر تم شنوانہ ہو گے اور میرے نام کی تمجید کو مدنظر رکھو گے تو میں تم کو اور تمہاری نعمتوں کو ملعون کروں گا بلکہ اس لے کہ تم نے اس مدنظر نہ رکھامیں ملعون کر چکا ہوں۔
سچائی کی شریعت اس کے منہ میں تھی اور اس کے لبوں پر ناراسی نہ پائی گی اور وہ میرے حضور سلامتی اور راستی سے چلتا رہا اور وہ بہتوں کو بدی کی راہ سے واپس لایا۔
کیا ہم سب کا ایک ہی باپ نہیں ؟ کیا ایک ہی خدا نے ہم سب کو پیدا نہیں کیا؟پھر کیوں ہم اپنے بھائیوں سے بے وفائی کر کے اپنے باپ دادا کے عہد کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
یہوداہ نے بے وفائی کی۔ اسرائیل اور یروشیلم میں مکروہ کام ہوا ہے۔ یہوداہ خداوند کی قدوسیت کو جو اس کو عزیز تھی بے حرمت کیا اور ایک غیر معبود کی بیٹی بیاہ لایا۔
پھر تمہارے اعمال کے سبب سے خداوند کے مزبح پر آہ و نالہ اور آنسووں کی ایسی کثرت ہے کہ وہ نہ تمہارےہدیہ کو دیکھے گا اور نہ تمہارے ہاتھ کی نزر کو خوشی سے قبول کرے گا۔
تو بھی تم کہتے ہو کہ سبب کیا ہے؟ سبب یہ ہے کہ خداوند تیرے اور تیری جوانی کی بیوی کے درمیان گواہ ہے۔ تو نے اس سے بے وفائی کی اگرچہ وہ تیری رفیق اور منکوحہ بیوی ہے۔
اور کیا اس نے ایک ہی کو پیدا نہیں کیا باوجودیکہ اس کے پاس اور ارواح موجود تھیں ؟ پھر کیوں ایک ہی کو پیدا کیا ؟ اس لے کہ خدا ترس نسل پیدا ہو۔ پس تم اپنے نفس سے خبر دار رہو اور کوئی اپنی جوانی کی بیوی سے بیوفائی نہ کرے۔
کیونکہ خداوند اسرائیل کا خدا فرماتا ہے میں طلاق سے بیزار ہوں اور اس سے بھی جو اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے رب الافواج فرماتا ہے اس لے تم اپنے نفس سے خبردار رہو تا کہ بے وفائی نہ کرو۔
تم نے اپنی باتوں سے خداوند کو بیزار کر دیا تو بھی تم کہتے ہو کس بات میں ہم نے اسے بیزار کیا؟ اسی میں جو کہتے ہو کہ ہر شخص جو برائی کرتا ہے خداوند کی نظر میں نیک ہے اور وہ اس سے خوش ہے اور یہ کہ عدل کا خدا کہاں ہے؟۔