اور وہ اُ سے ہارون کے بیٹوں کے پاس جو کاہن ہیں لائے اور تیل ملے ہوئے میدہ میں سے اس طرح اپنی مٹھی بھر کر نکالے کہ سب لبان اُس میں آجائے تب کاہن اُسے نذر کی کی قُربانی کی یاد گاری کے طور پر مذبح کے اوپر جلائے ۔ یہ خُداوند کے لئے راحت انگیز خوشبو کی آتشین قُربانی ہو گی ۔
اور تو اپنی نذر کی قُربانی کے ہر چڑھاوے کو نمکین بنانا اور اپنی کسی نذر کی قُربانی کو اپنے خدا کے عہد کے نمک بغیر نہ رہنے دینا ۔ اپنے سب چڑھاووں کے ساتھ نمک بھی چڑھانا ۔
اور اگر تُو پہلے پھلوں کی نذر کا چڑھاوا خداوند کے حضور چڑھائے تو اپنے پہلے پھلوں کی نذر کے چڑھاوے کے لئے اناج کی بھنی ہوئی بالیں یعنی ہری ہری بالوں مین سے ہاتھ سے ملکر نکالے ہوئے اناج کو چڑھانا ۔
اور اس میں تیل ڈالنا اور اس کے اوپر لبان رکھنا تو وہ نذر کی قُربانی ہوگی ۔ اور کاہن اس کی یاد گاری کے حصہ کو یعنی تھوڑے سے ملکر نکالے ہوئے دانوں کو ارو تھوڑے سے تیل کو اور سارے لبان کو جلادے یہ خُداوند کے لئے آتشین قربانی ہوگی۔