پَس وہ شمعُون پطرس اور اُس دُوسرے شاگِرد کے پاس جِسے یِسُوع عزیز رکھتا تھا دَوڑی ہُوئی گئی اور اُن سے کہا کہ خُداوند کو قَبر سے نِکال لے گئے اور ہمیں معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھ دِیا۔
اُنہوں نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟اُس نے اُن سے کہا اِس لِئے کہ میرے خُداوند کو اُٹھالے گئے ہیں اور معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھّا ہے۔
یِسُوع نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟کِس ڈھُونڈتی ہے؟اُس نے باغبان سَمَجھ کر اُس سے کہا مِیاں اگر تُو نے اُس کو یہاں سے اُٹھایا ہو تو مُجھے بتادے کہ اُسے کہاں رکھّا ہے تاکہ مَیں اُسے لے جاوُں۔
یِسُوع نے اُس سے کہا مُجھے نہ چُھو کِیُونکہ مَیں اَب تک باپ کے پاس اُوپر نہِیں گیا لیکِن میرے بھائِیوں کے پاس جا کر اُن سے کہہ کہ مَیں اپنے باپ اور تُمہارے باپ اور اپنے خُدا اور تُمہارے خُدا کے پاس اُوپر جاتا ہُوں۔
پِھر اُسی دِن جو ہفتہ کا پہلا دِن تھا شام کے وقت جب وہاں کے دروازے جہاں شاگِرد تھے یہُودِیوں کے ڈر سے بند تھے یِسُوع آ کر بِیچ میں کھڑا ہُؤا اور اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو!۔
پَس باقی شاگِرد اُس سے کہنے لگے ہم نے خُداوند کو دیکھا ہے مگر اُس نے اُن سے کہا جب مَیں اُس کے ہاتھوں میں میخوں کے سُوراخ نہ دیکھ لُوں اور میخوں کے سُوراخوں میں اپنی اُنگلی نہ ڈال لُوں اور اپنا پاتھ اُس کی پسلی میں نہ ڈال لُوں ہرگِز یقِین نہ کرُوں گا۔
آٹھ روز کے بعد جب اُس کے شاگِرد پِھر اَندر تھے اور توما اُن کے ساتھ تھا اور دروازے بند تھے یِسُوع نے آ کر اور بیچ میں کھڑا ہوکر کہا تُمہاری سَلامتی ہو۔