1
|
میری جان تباہ ہوگئی ۔میرے دِن ہو چکے ۔قبر میرے لئے تیار ہے۔ |
2
|
یقیناًہنسی اُڑانے والے میرے ساتھ ساتھ ہیں اور میری آنکھ اُنکی چھیڑ چھاڑ پر لگی رہتی ہے۔ |
3
|
ضمانت دے ۔ اپنے اور میرے بیچ میں تو ہی ضامن ہو۔کون ہے جو میرے ہاتھ پر ہاتھ مارے ؟ |
4
|
کیونکہ تو نے اِن کے دل کو سمجھ سے روکا ہے اِسلئے تو اِن کو سرفراز نہ کریگا ۔ |
5
|
جو لُوٹ کی خاطر اپنے دوستوں کو ملزم ٹھہراتا ہے اُسکے بچوں کی آنکھیں بھی جاتی رہینگی ۔ |
6
|
اُس نے مجھے لوگوں کے لئے ضرب المثل بنا دیا ہے اور میں اَیسا ہو گیا کہ لوگ میرے منہ پر تھوکیں ۔ |
7
|
میری آنکھ غم کے مارے دُھندلا گئی اور میرے سب اعضا پر چھائیں کے مانند ہیں ۔ |
8
|
راستبا ز آدمی اِس بات سے حیران ہونگے ۔ اور معصوم آدمی بے خدا لوگوں کے خلاف جوش میں آئیگا ۔ |
9
|
تو بھی صادق اپنی راہ میں ثابت قدم رہیگا اور جس کے ہاتھ صاف ہیں وہ زورآور ہی ہوتا جائیگا |
10
|
پر تم سب کے سب آتے ہو تو آؤ ۔مجھے تمہارے درمیان ایک بھی عقلمند آدمی نہ ملیگا ۔ |
11
|
میرے دِن ہوچکے ۔میرے مقصود بلکہ میرے دِل کے ارمان مِٹ گئے ۔ |
12
|
وہ رات کو دِن سے بدلتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں روشنی تاریکی کے نزدیک ہے ۔ |
13
|
اگر میں اُمید کُروں کہ پاتال میرا گھر ہے ۔ اگر میں نے اندھیرے میں اپنا بچھونا بچھا لیا ہے ۔ |
14
|
اگر میں نے سڑاہٹ سے کہا ہے کہ تو میرا باپ ہے اور کیڑے سے کہ تو میری ماں اور بہن ہے |
15
|
تو میری اُمید کہاں رہی ؟ اور جو میری اُمید ہے اُسے کون دیکھیگا ؟ |
16
|
وہ پاتال کے پھاٹکوں تک نیچے اُتر جائیگی جب ہم ملکر خاک میں آرام پائینگے ۔ |
Job 17:7 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...