اِسلئے خداوند اِسراؔ ئیل کا خدااُن چراوہوں کی مخالفت میں جو میرے لوگوں کی چوپانی کرتے ہیں یوں فرماتا ہے کہ تم نے میرے گلہ کو پراگندہ کیا اور اُنکو ہانک کر نکال دیا اور نگہبانی نہیں کی۔ دیکھو میں تمہارے کاموں کی بُرائی تم پر لاؤنگا خداوند فرماتا ہے۔
پر میں اُنکو جو میرے گلہ سے بچ رہے ہیں تمام ممالک سے جہاں جہاں میں نے اُنکو ہانک دیا تھا جمع کر لُو نگااور اُنکو پھر اُنکے گلہ خانوں میں لاؤ نگا اور وہ پھلینگے اور بڑھینگے ۔
بلکہ زندہ خداوند کی قسم جو اِسرؔ ائیل کے گھرانے کی اَولاد کو شمال کی سرزمین سے اور اُن سب مملکتوں سے جہاں جہاں میں نے اُنکو ہانک دیا تھا نکال لایا اور وہ اپنے ملک میں بسینگے ۔
نبیوں کی بابت ۔میرا دِل میرے اندر ٹوٹ گیا۔ میری سب ہڈیاں تھرتھراتی ہیں ۔ خداوند اور اُسکے پاک کلام کے سبب سے میں متوالا ساہوں اور اُس شخص کی مانند جو مے سے مغلوب ہو۔
اِسلئے اُنکی راہ اُنکے حق میں اَیسی ہوگی جیسے تاریکی میں پھسلنی جگہ ۔وہ اُس میں رگیدے جائینگے اور وہاں گرینگے کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں اُن پر بلا لاؤ نگا یعنی اُنکی سزا کا سال ۔
میں نے یروشیلم ؔ کے نبیوں میں بھی ایک ہولناک بات دیکھی ۔ وہ زناکار جھوٹ کے پیرو اور بدکاروں کے حامی ہیں یہاں تک کہ کوئی اپنی شرارت سے باز نہیں آتا۔ وہ سب میرے نزدیک سُدومؔ کی مانند اور اُسکے باشندے عمورہؔ کی مانند ہیں ۔
اِسی لئے ربُّ الافواج نبیوں کی بابت یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اُنکو ناگدوناکھلاؤنگا اور اِندراین کا پانی پلاؤنگا کیونکہ یروشیلمؔ کے نبیوں ہی سے تمام ملک میں بیدینی پھیلی ہے۔
ربُّ الافواج یوں فرماتا ہے کہ اُن نبیوں کی باتیں نہ سُنو جو تم سے نبوت کرتے ہیں ۔ وہ تم کو بطالت کی تعلیم دیتے ہیں ۔ وہ اپنے دلوں کے اِلہام بیان کرتے ہیں نہ کہ خداوند کے منہ کی باتیں ۔
وہ مجھے حقیر جاننے والوں سے کہتے رہتے ہیں خداوند نے فرمایا ہے کہ تمہاری سلامتی ہو گی اور ہر ایک سے جو اپنے دل کی سختی پر چلتا ہے کہتے ہیں کہ تجھ پر کوئی بلانہ آئیگی ۔
جو گمان رکھتے ہیں کہ اپنے خوابوں سے جو اُ ن میں سے ہر ایک اپنے پڑوسی سے بیان کرتا ہے میرے لوگوں کو میرا نام بُھلادیں جس طرح اُنکے باپ دادا بعلؔ کے سبب سے میرا نام بھول گئے تھے۔
خداوند فرماتا ہے دیکھ میں اُنکا مخالف ہوں جو جھوٹے خوابوں کو نبوت کہتے اور بیان کرتے ہیں اور اپنی جھوٹی باتوں سے اور لافزنی سے میرے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں لیکن میں نے نہ اُنکو بھیجا نہ حکم دیا اِسلئے اِن لوگوں کو اُن سے ہر گز فاعمدہ نہ ہو گا خداوند فرماتا ہے۔
اور جب یہ لوگ یا نبی یا کاہن تجھ سے پُوچھیں کہ خداوند کی طرف سے بار نبوت کیا ہے؟تب تو اُن سے کہنا کون سا بارِ نبوت ! خداوند فرماتا ہے میں کو پھینکدونگا ۔
پر خداوند کی طرف سے بارِنبوت کا ذکر تم کبھی نہ کرنا اِسلئے کہ ہر ایک آدمی کی اپنی ہی باتیں اُس پر بار ہونگی کیونکہ تم نے زندہ خدا ربُّ الافواج ہمارے خدا کے کلام کو بگاڑڈالاہے۔
لیکن چونکہ تم کہتے ہو خداوند کی طرف سے بارِنبوت اِسلئے خداوند یوں فرماتا ہے کہ چونکہ تم کہتے ہو خداوند کی طرف سے بارِنبوت اور میں نے تم کو کہلا بھیجا کہ خداوند کی طرف سے بارِنبوت نہ کہو۔