ان میں سے بڑی کا نام اہولہ اور اسکی بہن کا اہولیبہ تھااور وہ دوں میری ہوگئیں اور ان سے بیٹے بیٹیاں پیدا ہوئے اور ان کے یہ نام اہولہ اور اہولیبہ سامریہ و یروشلیم ہیں۔
اس نے جو بدکاری مصر میںکی تھی اسے ترک نہ کیا کیونکہ اس کی جوانی میں وہ اس سے ہم آغوش ہوئے اور انہوں نے اس کے دو شیزگی کے پستانوں کومسلا اور اپنی بدکاری اس پر انڈیل دی۔
انہو ں نے اسکو بے ستر کیا اور اس کے بےٹوں اور بیٹےوں کو چھین لیا اور اسے تلوار سے قتل کیا ۔پس وہ عورتوں میں انگشت نما ہو ئی کیونکہ انہو ں نے اسے عدالت سے سزا دی ۔
پس اہلِ بابل اس کے پاس آکر عشق کے بستر پر چڑھے اور انہوں نے اس سے بدکاری کر کے اسے آلودہ کیا اور وہ ان سے ناپاک ہو ئی تو اس کی جان ان سے بیزار ہو گئی ۔
اس لئے اے اہو لیبہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں ان یاروں کو جن سے تےری جان بےزار ہو گئی ہے ابھاروں گا کہ تجھ سے مخالفت کرےں اور ان کو بلا لاﺅنگا کہ تجھے چاروں طرف سے گھےر لیں ۔
اہلِ بابل اور سب کسدیوں کو فقدد اور شوع اور قوع اور انکے ساتھ تمام اسورےوں کو۔سب کے سب دلپسند جوانمرد وں کو سرداروں اور حاکموں کو اور بڑے بڑے امیروں اور نامی لوگوں کو جو سب کے سب گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں تجھ پر چڑھا لاﺅنگا ۔
اور اسلحہ جنگ اور رتھوں اور چھکڑوں اور امتوں کے انبوہ کے ساتھ تجھ پر حملہ کرےں گے اور ڈھال اور پھری پکڑ کر اور خود پہنکر چاروں طرف سے تجھے گھےر لینگے ۔میں عدالت ان کو سپرد کرونگا اور وہ اپنے آئین کے مطابق تےرا فےصلہ کرےں گے ۔
اور میں اپنی غےرت کو تےری مخالفت بناﺅنگا اور وہ غضب ناک ہو کر تجھ سے پیش آئیں گے اور تتےری ناک اور تےرے کان کاٹ ڈالیں گے اور تےرے با قی لوگ تلوار سے مارے جائینگے ۔وہ تےرے بےٹوں اور بےٹےوں کو پکڑ لےنگے اور تےرا بقیہ آگ سے بھسم ہو گا ۔
اور میں تےری شہوت پرستی اور تےری بدکاری جو تو نے ملک مصر میں سیکھی موقوف کرونگا یہاں تک کہ تو ان کی طرف پھر اانکھ نہ اٹھائےگی اور پھر مصر کو یاد نہ کرے گی ۔
اور وہ تجھ سے نفرت کے ساتھ پیش آئیں گے اور تےرا سب مال ج تو نے محنت پیدا کیا ہے چھین لےنگے اور تجھے عرےان اور برہنہ چھوڑ جائیں گے یہاں تک کہ تےری شہوت پرستی و خباثت اور تےری بدکاری فاش ہو جائیگی ۔
خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ تو اپنی بہن کے پیالہ سے جو گہراہ اور بڑا ہے پیئگی ۔تےری ہنسی ہو گی ار تو ٹھٹھوں میں اڑائی جائیگی کیونکہ اس میں بہت سی سمائی ہے ۔
کیونکہ انہوں نے بدکاری کی اور ان کے ہاتھ خون آلودہ ہیں ۔ہاں انہوں نے اپنے بتون سے بدکاری کی اور اپنے بےٹوں کو جو مجھ سے پیدا ہوئے آگ سے گذارا کہ بتوں کی نذر ہو کر ہلاک ہوں ۔
کیونکہ جب وہ اپنی اولاد کو بتوں کے لئے زبح کر چکیں تو ااسی دن مےرے مقدس میں داخل ہو ئیں تاکہ اسے ناپاک کرےں اور دیکھ انہوں نے مےرے گھر کے اندر ایسا کام کیا ۔
اور ایک عیاش جماعت کی آواز اس کے ساتھ تھی اور عام لوگوں کے علاوہ بیابان سے شرابےوں کو لائے اور انہوں نے ان کے ہتھوں میں کنگن اور سروں پر خوشنما تاج پہنائے ۔