جَیسے مَیں نے جب دُوسری دفعہ حاضِر تھا تو پہلے سے کہہ دِیا تھا وَیسے ہی اَب غَیرحاضری میں بھی اُن لوگوں سے جِنہوں نے پیشتر گُناہ کِئے ہیں اور اَور سب لوگوں سے پہلے سے کہے دیتا ہُوں کہ اگر پھِر آؤں گا تو درگُذر نہ کرُوں گا۔
ہاں وہ کمزوری کے سبب سے مصلُوب ہُؤا لیکِن خُدا کی قُدرت کے سبب سے زِندہ ہے اور ہم بھی اُس میں کمزور تو ہیں مگر اُس کے ساتھ خُدا کی اُس قُدرت کے سبب سے زِندہ ہوں گے جو تُمہارے واسطے ہے۔
اِس لِئے مَیں غَیرحاضری میں یہ باتیں لِکھتا ہُوں تاکہ حاضِر ہوکر مُجھے اُس اِختیّار کے مُوافِق سختی نہ کرنا پڑے جو خُداوند نے مُجھے بنانے کے لِئے دِیا ہے نہ کہ بِگاڑنے کے لِئے۔