اور ایسا ہوا کہ جب داؔؤد اور اُسکے لوگ تیسرے دن صِؔقلاج میں پہنچے تو دیکھا کہ عمالیقیوں نے جنوبی حصہ اور صِقلاؔج پر چڑھائی کرکے صِقلاؔج کو مارا اور آگ سے پھونک دِیا۔
اور داؔؤد بڑے شکنجہ میں تھا کیونکہ لوگ اُسے سنگسار کرنے کو کہتے تھے اِسلئے کہ لوگوں کے دِل اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے نہایت ٹمگین تھے پر داؔؤد نے خُداوند اپنے خُدا میں پانے آپ کو مضبوط کیا۔
اور داؔؤد نے خُداوند سے پُوچھا کہ اگر میں اُس فوج کا پیچھا کروں تو کیا میں اُنکو جالونگا۔؟ اُس نے اُس سے کہا کہ پیچھا کر کیونکہ تو یقیناً اُنکو جالیگا اور ضرور سب کچھ چھڑالائیگا۔
اور اُنہوں نے انجیر کی ٹکیا کا ایک ٹکڑا اور کشمِش کے دو خوشے اُسے دِئے ۔ جب وہ کھا چُکا تو اُسکی جان میں جان آئی کیونکہ اُس نے تین دِن اور تین رات سے نہ روٹی کھائی تھی نہ پانی پیا تھا۔
تب داؔؤد نے پُوچھا تو کِس کا آدمی ہے؟ اور تو کہا کا ہے؟ اُس نے کہامیں ایک مصری جوان اور ایک عمالیقی کا نوکر ہُوں اورم یرا آقا مجھ کو چھوڑ گیا کیونکہ تین دِن ہُوئے ۔ کہ میں بیمار پڑ گیا تھا۔
داؔؤد نے اُس سے کہا کیا تُو مجھے اُس فوج تک پُہنچادیگا۔؟ اُس نے کہا کہ تو مجھ سے خُدا کی قسم کا کہ نہ تومجھے قتل کریگا اور نہ مجھے میرے آقا کے حوالہ کریگا تو میں تجھ کو اُس فوج تک پُہنچا دُونگا ۔
جب اُس نے اُسے وہاں پُہنچا دیا تو دیکھا کہ وہ لوگ اُس ساری زمین پر پھیلے ہوُئے تھے اور اُس بہت سے مال کے بب سے جو اُنہوں نے فلِسِتیوں کے مُلک اور یہُؔوداہ کے مُلک سے لُوٹا تھا کھاتے پیتے اور ضِیافتیں اُڑا رہے تھے ۔
سو داؔؤد رات کے پہلے پر سے لیکر دُوسرے دِن کی شام تک اُنکو مارتا رہا اور اُن میں سے ایک بھی نہ بچا سِوا چار سو جوانوں کے جو اُونٹوں پر چڑھ کر بھاگ گئے ۔
اور داؔؤد اُن دو سو جوانوں کے پاس آیا جو اَیسے تھک گئے تھے کہ دؔاؤد کے پیچھے پیچھے نہ جا سکے اور جنکو اُنہوں نے بؔسور کی نڈی پر تھہرا دیا تھا۔ وہ داؔؤد اور اُسکے ساتھ کے لوگوں سے مِلنے کو نِکلے اور جب داؔؤد اُن لوگو کے نزدیک پُہنچا تو اُ سنے اُ ن سے خَیر و عافیت پُوچھی۔
تب اُن لوگوں میں سے جو داؔؤد کے ساتھ گئے تھے سب بدذات اور خبیث لوگوں نے کہا چُونکہ یہ ہمارے ساتھ نہ گئے اِسلئے ہم اِنکو اُس مال میں سے جو ہم نے چھُڑایا ہے کو ئی حصہ نہیں دینگے سوا ہر شخص کی بیوی اور بال بچوں کے تاکہ وہ اُنکو لیکر چلے جائیں ۔
تب داؔؤد نے کہا اَے میرے بھائیو تُم اِس مال کے ساتھ جو خُداوند نے ہم کو دیا ہے اَیسا نہیں کرنے پاؤ گے کیونکہ اُسی نے ہم کو بچایا اور اُس فوج کو جس نے ہم پر چڑھائی کی ہمارے ہاتھ میں کر دیا۔
اور اِس امر میں تُمہاری مانیگا کون؟ کیونکہ جیسا اُسکا حصہ ہے جو لڑائی میں جاتا ہے وَیسا ہی اُسکا حصَّہ ہو گا جو سامان کے پاس ٹھہرتا ہے ۔ دونوں برابر حصّہ پائینگے۔
اور جب داؔؤد صِؔقلاج میں یا تو اُس نے لُوٹ کے مال میں سے یہُؔوداہ کے بزرگوں کے پاس جو اُسکے دوست تھے کچھ کچھ بھیجا اور کہا کہ دیکھو خُداوند کے دُشمنوں کے مال میں سے یہ تمہارے لئے ہدیہ ہے۔