اور خُداوند نے پھر ُپکارا سموئیل سموئیل اُٹھ کر عیلی کے پاس گا اور کہا تُو نے مجھےُ پکارا سو میِں حاضرِ ہوُں۔ اُس نے کہا اِے میرے بیٹے میں نے نہیں پُکارا ۔ پھر لیٹ جا۔
پھر خُداوند نے تیسری دفعہ سموئیل کو پُکارا اور وہ اُٹھ کر عؔیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مجھےُ پکارا سو میَں حاضرِ ہُوں ۔ سو عؔیلی جان گیا کہ خُداوند گیا کہ خُداوند نے اُس لڑکے کو پُکارا ۔
اِسلئِے عؔیلی نے سمؔوئیل سے کہا جا لیٹ رہ اور اگر وہ تجھُے پکارے تو تُو کہنا اَے خُداوند فرما کیونکہ تیرا بندہ سُنتا ہے ۔سو سؔموئیل جا کر اپنی جگہ پر لیٹ گیا۔
کیونکہ میَں اُسے بتا چُکا ہوں کہ میَں اُس بدکاری کے سبب سے جسے وہ جانتا ہے ہمیشہ کے لئِے اُسکے گھر کا فَیصلہ کرُونگا کیونکہ اُسکے بیٹوں نے اپنے اُوپر لعنت بُلائی اور اُس نے اُنکو نہ روکا۔
تب اُس نے پُوچھا وہ کیا بات ہے جو خُداوند نے تجھُ سے کہی ہے؟ میَں تیری منتِ کرتا ہُوں اُسے مجھُ سے پوشِیدہ نہ رکھ ۔ اگر توُ کچھ بھی اُن باتوں میں سے جو اُس نے تجھ سے کہی ہیں چھِپائے تو خُدا تجھُ سے اَیسا ہی کرے بلکہ اُس سے بھی زِیادہ۔