کہ خُدا کے اُس گلّہ کی گلّہ بانی کرو جو تُم میں ہے۔ لاچاری سے گلّہ بانی نہ کرو بلکہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق خُوشی سے اور ناجائِز نفع کے لِئے نہِیں بلکہ دِلی شَوق سے۔
اَے جوانو! تُم بھی بُزُرگوں کے تابِع رہو بلکہ سب کے سب ایک دُوسرے کی خِدمت کے لِئے فروتنی سے کمربستہ رہو اِس لِئے کہ خُدا مغرُوروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر فروتنوں کو توفِیق بخشتا ہے۔
اب خُدا جو ہر طرح کے فضل کا چشمہ ہے۔ جِس نے تُم کو مسِیح میں اپنے ابدی جلال کے لِئے بُلایا تُمہارے تھوڑی مُدّت تک دُکھ اُٹھانے کے بعد آپ ہی تُمہیں کامِل اور قائِم اور مضبُوط کرے گا۔
مَیں نے سِلوانُس کی معرفت جو میری دانِست میں دِیانتدار بھائِی ہے مُختصر طَور پر لِکھ کر تُمہیں نصِیت کی اور یہ گواہی دی کہ خُدا کا سَچّا فضل یہی ہے۔ اِسی پر قائِم رہو۔