اور داؤد نے حُکم دیا کہ اُن پردیسیوں کو جو اِؔسرائیل کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مقُرر کئےِ کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لئے پتھر کاٹ کر گھڑیں ۔
اور داؤد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیمان لڑکا اور نا تجربہ کار ہے اور ضرور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے ل۴ے بنایا جائے نہایت عظیم اُلشان ہو اور سب ملکوں میں اُسکا نام اور شہرت ہو۔ سو میں اُسکےلئےِ تیاری کرؤنگا۔ چُنانچہ داؤد نے اپنے مرنے سے پہلے بہت تیاری کی۔
لیکن خُداوند کا کلام مجھے پُہنچا کہ تُو نے بہت خُونریزی کی ہے اور بڑی بڑی لڑائیاں لڑا ہے ۔ سو تُو میرے نام کے لئے گھر نہ بنانا کیونکہ تُو نے زمین پر میرے سامنے بہت خُون بہایا ہے۔
دیکھ تجھ سے ایک بیٹا پیدا ہوگا۔ وہ مردِ صُلح ہوگا اور میں اپسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشونگا۔ کیونکہ سُلیمان اُسکا نام ہوگا اور میں اپسکے ایّام میں اِسرائیل کو امن و امان بخشونگا۔
تب تُو اِقبالمند ہوگا بشرطیکہ تُو اُن آئیں اور احکام پر جو خُداوند نے موُسیٰ کو اِؔسرائیل کے لئے دِئے اِحتیاط کرکے عمل کرے ۔ سو ہمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ ۔ خوف نہ کر ۔ ہراسان نہ ہو۔
دیکھ میں نے مشقت سے خُداوند کے گھر کے ل۴ے ایک لاکھ قنطار سونا اور دس لاکھ قِنطار چاندی اور بے اندازہ پیتل اور لوہا تیا کیا ہے کیونکہ وہ کثرت سے ہے اور لکڑی اور پتھر بھی میں نے تیا کئے ہیں اور تُو اُنکو اَور بڑھا سکتا ہے۔
کیا خُداوند تُمہارا خُدا تمہارے ساتھ نہیں ہے؟ اور کیا اُس نے تُمکو چاروں طرف چَین نہیں دِیا ہے ؟ کیونکہ اُس نے اِس مُلک کے باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کردیا ہے اور ُملک خُداوند اور اُسکے لوگوں کے آگے مغلوُب ہُؤا ہے۔
سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صنُدوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنیگا لے آؤ۔