Indian Language Bible Word Collections
Psalms 6:8
Psalms Chapters
Psalms 6 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Books
Old Testament
New Testament
Psalms Chapters
Psalms 6 Verses
1
|
اَے خُداوند! تُو مجھے اپنے قہر میں نہ جھڑک اور اپنے غیظ وغضب میں مجھے تنبیہ نہ دے۔ |
2
|
اَے خُداوند! مجھ پر رحم کر کیونکہ میں پژ مُردہ ہو گیا ہوں۔ اَے خُداوند مجھے شفا دے کیونکہ میری ہڈیوں میں بے قراری ہے۔ |
3
|
میری جان بھی نہایت بے قرار ہے اور تُواے خُداوند! کب تک؟ |
4
|
لَوٹ اے خُداوند! میری جان کو چھُڑا۔ اپنی شفقت کی خاطر مجھے بچا لے۔ |
5
|
کیونکہ موت کے بعد تیری یاد نہیں ہوتی قبر میں کون تیری شکرگذاری کریگا؟ |
6
|
میں کراہتے کراہتے تھک گیا۔ میں اپنا پلنگ آنسوؤوں سے بھگوتا ہوں۔ ہررات میرا بستر تیرتا ہے۔ |
7
|
میری آنکھ غم کے مارے بیٹھی جاتی ہے اور میرے سب مخالفوں کے سبب سے دُھندلانے لگی۔ |
8
|
اے سب بدکردارو! میرے پاس سے دُور ہو کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔ |
9
|
خُداوند نے میری مِنت سُن لی۔ خُداوند میری دُعا قبول کریگا۔ |
10
|
میرے سب دُشمن شرمندہ اور نہایت بے قرار ہونگے ۔ وہ لَوٹ جائینگے۔ وہ وفعتہً شرمندہ ہونگے۔ |