لیکن اے زربابل حوصلہ رکھ خُداوند فرماتا ہے اور اے سردار کاہن یُشوع بن یُہو صدق حوصلہ رکھ اور اے مُلک کے سب لوگو حُوصلہ رکھو خُداوند فرماتا ہے اور کام کرو کیونکہ میں تُمہارے ساتھ ہُوں ربُ الافواج فرماتا ہے۔
کہ اگر کوئی پاک گوشت کو اپنے لباس کے دامن میں لے جاتا ہو اور اُس کادامن روٹی یا دال یا مے یا تیل یا کسی طرح کے کھانے کی چیز کو چُھو جائے تو کیا پاک ہو جائیں گی؟ کاہنوں نے جواب دیا ہرگز نہیں۔
پھر حجی نے پوچھا کہ اگر کوئی کسی مُردہ کو چھُو نے سے ناپاک ہو گیا ہو اور ان میں سے کسی چیز کو چھوے تو کیا وہ چیز ناپاک ہو جائیں گی؟ کاہنوں نے جواب دیا ضُرور ناپاک ہو جائیں گی۔
اور سلطنتوں کے تخت اُلٹ دُوں گا اور قوموں کی سلطنتوں کی توانائی بیست کردوں گا اور رتھوں کو سواروں سمیت اُلٹ دوں گا اور گھوڑے اور اُن کے سوار گر جائیں گے اور ہر شخص اپنے بھائی کی تلوار سے قتل ہوگا ۔
ربُ الافواج فرماتا ہے اے میرے خادم زربابل بن سیالتی ایل اُسی روز میں تُجھے لُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور نگین ٹھہراوں گا کیونکہ میں نے تجھے برگُزیدہ کیا ربُ الافواج فرماتا ہے۔+