Indian Language Bible Word Collections
Proverbs 9:14
Proverbs Chapters
Proverbs 9 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Books
Old Testament
New Testament
Proverbs Chapters
Proverbs 9 Verses
1
|
حکمت نے اپنا گھر بنا لیا ۔اس نے اپنے ساتوں ستون تراش لئے ہیں۔ |
2
|
اس نے اپنے جٓانوروں کو ذبح کر لیا اور اپنی مے ملا کر تیار کر لی۔اس نے اپنا دسترخوان بھی چن لیا ۔ |
3
|
اس نے اپنی سہیلیوں کو روانہ کیا ہے۔وہ خود شہر کی اونچی جگہوں پر پکارتی ہے۔ |
4
|
جو سادہ دِل ہے اِدھر آجٓائے۔اور بے عقل سے کہتی ہے |
5
|
آؤ!میری روٹی میں سے کھاو اور میر ی ملائی ہوئی مے میں سے پیو۔ |
6
|
اَے سادہ دلو!باز آو اور زندہ رہواور فہم کی راہ پر چلو۔ |
7
|
ٹھٹھاباز کو تنبیہ کرنے والا لعن طعن اُٹھا ئیگا اور شریر کو ملامت کرنے والے پر دھبا لگیگا۔ |
8
|
ٹھٹھا باز کو ملامت نہ کر ۔نہ ہو کہ وہ تجھ سے عداوت رکھنے لگے۔دانا کو ملامت کر اور وہ تجھ سے محبت رکھیگا۔ |
9
|
دانا کو تربیت کر اور وہ اور بھی دانا بن جٓائیگا ۔صادق کو سکھا اور وہ علم میں ترقی کر یگا۔ |
10
|
خداوند کا خوف حکمت کا شروع ہےاور اس قدوس کی پہچان فہم ہے۔ |
11
|
کیونکہ میری بدولت تیرے ایام بڑھ جٓائینگے اور تیری زندگی کے سال زیادہ ہونگے۔ |
12
|
اگر تو دانا ہے تو اپنے لئے اور اگر تو ٹھٹھاباز ہے تو خود ہی بھگتیگا ۔ |
13
|
احمق عورت غوغائی ہے۔وہ نادان ہے اور کچھ نہیں جٓانتی ۔ |
14
|
وہ اپنے گھر کے دروازہ پرشہر کی اونچی جگہوں میں بیٹھ جٓاتی ہے |
15
|
تاکہ آنے جٓانے والوں کو بلائےجو اپنے اپنےراستہ پر سیدھے جٓارہےہیں۔ |
16
|
سادہ دل ادھر آجٓائیں اور بے عقل سے وہ یہ کہتی ہے |
17
|
چوری کا پانی میٹھا ہے اور پوشیدگی کی روٹی لذیذ |
18
|
پر وہ نہیں جٓانتا کہ وہاں مردے پڑے ہیں اور اس عورت کے مہمان پاتال کی تہ میں ہیں۔ |