اور لاویوں کے رئیس حسبیاہ سیر بیاہ اور یشوع بن قدمی ایل اپنے بھائیوں سمیت آمنے سامنے باری باری سے مرد خداداؤد کے حکم کے مطابق حمد اور شکر گذاری کے لئے مُقرر تھے۔
اور یروشیلم کی پناہ کی تقدیس کے وقت اُنہوں نے لاویوں کو انکی سب جگہوں سے ڈھونڈ نکالا کہ ان کو یروشیلم میں لائیں تاکہ وہ خوشی خوشی جھانجھ اور ستارا اور بربط کے ساتھ شکرگذاری کرکے اور گاکر تقدیس کریں۔
تب میں یہوداہ کے اِمیروں کو دیوار پر لایا اور میں نے دو بڑے غول مُقرر کئے جو حمد کرتے ہوئے جلوس میں نکلے ۔ ایک اُن میں سے دہنے ہاتھ کی طرف دیوار کے اُوپر اُوپر سے کوڑے کے پھاٹک کی طرف گیا۔
اور اسکے بھائی سمعیاہ اوررعزرایل ۔مللی۔ جللی ماعی ۔منتنی ایل اور یہوداہ اور حنانی مرد خداداؤد کے باجوں کو لئے ہوئے جاتے تھے اور عزرافقیہ اُنکے آگے آگے تھا۔
اور وہ چشمہ پھاٹک سے ہوکر سیدھے آگے گئے اور داؤد کے شہر کی سڑھیوں پر چڑھکر شہر پناہ کی اُونچائی پر پہنچے اور داؤد کے محل کے اوپر ہو کر پانی پھاٹک تک مشرق کی طرف گئے ۔
اور افرایمی پھاٹک کے اُوپر پرانے پھاٹک اور مچھلی پھاٹک اور حنن ایل کے برج اور میاہ کے برج پر سے ہوتے بھیڑ پھاٹک تک گئے اور پہرے والوں کے پھاٹک پر کھڑے ہوگئے۔
اور اس دن انہوں نے بہت سی قربانیاں چڑھائیں اور خوشی کی کیونکہ خدا نے ایسی خوشی انکو بخشی کہ وہ نہایت شادمان ہوئے اور عورتوں اور بچوں نے بھی خوشی منائی سو یروشیلم کی خوشی کی آوازدُور تک سُنائی دیتی تھی ۔
اُسی دِن لوگ خزانہ کی اور اُٹھائی ہوئی قربانیوں اور پہلے پھلوں اور دویکیوں کی کوٹھریوں پر مقرر ہوئے تا کہ اُن میں شہر شہر کے کھیتوں کے مطابق جو حصے کاہنوں اور لاویوں کے لئے شرع کے مطابق مقرر ہوئے اُنکو جمع کریں کیونکہ بنی یہوداہ کاہنوں اور لاویوں کے سبب سے جو حاضر رہتے تھے خوش تھے۔
سو وہ اپنے خدا کے انتظام اور طہارت کے انتظام کی نگرانی کرتے رہے اور گانے والوں اور دربانوں نے بھی داؤد اور اسکے بیٹے سلیمان کے حاکم کے مطابق ایسا ہی کیا۔
اور تمام اِسرائیل زربابل کے اور نحمیاہ کے دنوں میں ہر روز کی ضرورت کے مطابق گانے والوں اور دربانوں کے حصے دیتے تھے ۔یوں وہ لاویوں کے لئے چیزیں مخصوص کرتے تھے۔