ہماری اسیری کے پچیسویں برس کے شروع میں اور مہینے کی دسویں تاریخ کو جو شہر کی تسخیر کا چودھواں سال تھا اسی دن خداوند کا ہاتھ مجھ پر تھا اور وہ مجھے وہاں لے گےا ۔
اور وہ مجھے وہاں لے گےا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص ہے جسکی جھلک پیتل کی سی ہے اور وہ سن کی ڈوری اور پیمائش کا سر کنڈا ہاتھ میں لئے پھاٹک پر کھڑا ہے ۔
اور اس شخص نے مجھے کہا اے آدمزا اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن جو کچھ میں تجھے دکھاﺅں اس سب پر خوب غور کر کیونکہ تو اسی لئے یہاں پہنچاےا گےا ہے کہ میں یہ سب کچھ تجھے دکھاﺅں ۔ پس جو کچھ تو دیکھتا ہے بنی اسرائیل سے بیان کر ۔
اور کیا دیکھتا ہوں کہ مسکن کے گرد اگرد دیوار ہے اور اس شخص کے ہاتھ میں پیمائش کا سر کنڈا ہے ۔چھ ہاتھ لمبا اورہو ایک ہاتھ پورے ہاتھ سے چار انگل بڑا تھا ۔سو اس نے اس دیوار کی چوڑائی ناپی ۔وہ ایک سرکنڈا ہوئی اور اونچائی ایک سرکنڈا۔
اور ہر ایک کوٹھری ایک سرکنڈا لمبی اور اور ایک سرکنڈا چوڑی تھی اور کو ٹھریوں کے درمیان پانچ پانچ ہاتھ کا فاصلہ تھا اور پھاٹک کی ڈےوڑھی کے پاس اندر کی طرف پھاٹک کا آستانہ ایک سرکنڈا تھا ۔
اور کوٹھرےوں میں اور ان کے ستونوں میں پھاٹک کے اندر گردا گرد جھروکے تھے ویسے ہی ڈیوڑھی کے اندر بھی گردا گرد جھروکے تھے اور ستونوں پر کھجور کی سورتےں تھےں ۔
اور اس کی کوٹھریاں تےن اس طرف اور تےن اس طرف تھےں اور اس کے ستون اور محراب پہلے پھاٹک کے ناپ کے مطابق تھے ۔اسکی لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑائی پچیس ہاتھ تھی ۔
اور اس کی کوٹھریوں اور اس کے ستونوں اور اس کی ڈیوڑھی کو ان ہی کے ناپوں کے مطابق پایا اور اس میں اسکی ڈیوڑھی میں اردگرد درےچے تھے ۔لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑائی پچیس ہاتھ تھی ۔
اور اس کی کوٹھریوں اور ستونوں اور ڈیوڑھی کو انہی ناپوں کے مطابق پایا اور اس میں اور اس کی ڈیوڑھی میں ارد گرد درےچے تھے ۔لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑائی پچیس ہاتھ تھی ۔
سوختنی قربانی کے لئے تراشے ہوئے پتھروں کی چار میزیں تھےں جو ڈیڑھ ہاتھ لمبی اور ڈےڑھ ہاتھ چوڑی اور ایک ہاتھ اونچی تھےں جن پر وہ سوختنی قربانی اور ذبیحہ کو ذبح کرنے کے لئے ہتھےا ر رکھتے تھے ۔
اور اندرونی پھاٹک سے باہر اندرونی صحن میں جو شمالی پھاٹک کی جانب تھا گانے والوں کے حجرے تھے اور ان کا رخ جنوب کی طرف تھا اور ایک مشرقی پھاٹک کی جانب تھا جس کا رخ شمال کی طرف تھا ۔
اور وہ حجرہ جس کا رخ شمال کی طرف ہے ان کاہنوں کے لئے جو مذبح کی محافظت میں حاضر ہیں یہ بنی صدوق ہیں جو بنی لاوی میں سے خدا کے حضور آتے ہیں کہ اس کی خدمت کریں ۔
پھر وہ مجھے مسکن کی ڈیوڑھی میں لایا اور ڈیوڑھی کو ناپا ۔پانچ ہاتھ ادھر اور پانچ ہاتھ اُدھر اور پھاٹک کی چوڑائی تےن ہاتھ اس طرف تھی اور تےن ہاتھ اُس طرف۔
ڈیوڑھی کی لمبائی بیس ہاتھ اور چوڑائی گےارہ ہاتھ تھی اور سےڑھی کے زےنے جن سے اس پر چڑھتے تھے اور ستونوں کے پاس پیِلپائے تھے ایک اس طرف اور ایک اُس طرف ۔