اسلئے خداوند خدا فرماتا ہے کہ مجھے اپنی حےات کی قسم میں تجھے خون کے حوالہ کرونگا اور خون تجھے رکیدے گا ۔چونکہ تو نے خونرےزی سے نفرت نہ رکھی اس لئے خون تےرا پیچھا کریگا ۔
اسلئے خداوند خدا فرماتا ہے مجھے اپنی حےات کی قسم میں تےرے قہر اور حسد کے مطابق جو تو نے اپنی کینہ وری سے ان کے خلاف ظاہر کیا تجھ سے سلوک کرونگا اور جب میں تجھ پر فتویٰ دونگا تو ان کے درمیان مشہور ہونگا ۔
اور تو جانےگا کہ میں خداوند نے تےری تمام حقارت کی باتےں جو تو نے اسرائیل کے پہاڑوں کی مخالفت میں کہیں کہ وہ ویران ہوئے اور ہمارے قبضہ میں کر دئےگے کہ ہم ان کو نگل جائیں سنی ہیں ۔
جس طرح تو نے بنی اسرائیل کی میراث پر اسلئے کہ وہ ویران تھی شادمانی کی اسی طرح میں بھی تجھ سے کرونگا ۔اے کوہِ شعےر تو اور تمام ادوم بلکل ویران ہو گے اور لوگ جانےنگے کہ میں خداوند ہوں ۔