Indian Language Bible Word Collections
Romans 10:13
Romans Chapters
Romans 10 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Assamese
Books
Old Testament
New Testament
Romans Chapters
Romans 10 Verses
1
اَے بھائِیو! میرے دِل کی آرزُو اور اُن کے لِئے خُدا سے میری دُعا یہ ہے کہ وہ نِجات پائیں۔
2
کِیُونکہ مَیں اُن کا گواہ ہُوں کہ وہ خُدا کے بارے میں غَیرت تو رکھتے ہیں مگر سَمَجھ کے ساتھ نہِیں۔
3
اِس لِئے کے وہ خُدا کی راستبازی سے ناواقِف ہوکر اور اپنی راستبازی قائِم کرنے کی کوشِش کر کے خُدا کی راستبازی کے تابِع نہ ہُوئے۔
4
کِیُونکہ ہر ایک اِیما لانے والے کی راستبازی کے لِئے مسِیح شَرِیعَت کا انجام ہے۔
5
چُنانچہ مُوسٰی نے یہ لِکھا ہے کہ جو شَخص اُس راستبازی پر عمل کرتا ہے جو شَرِیعَت سے ہے وہ اُسی کی وجہ سے زِندہ رہے گا۔
6
مگر جو راستبازی اِیمان سے ہے وہ یُوں کہتی ہے کہ تُو اپنے دِل میں یہ نہ کہہ کہ آسمان پر کَون چڑھیگا؟ ( یعنی مسِیح کے اُتار لانے کو )۔
7
یا گہراؤ میں کَون اُتریگا؟ ( یعنی مسِیح کو مُردوں میں سے جِلا کر اُوپر لانے کو )۔
8
بلکہ کیا کہتی ہے؟ یہ کہ کلام تیرے نزدِیک ہے بلکہ تیرے مُنہ اور تیرے دِل میں ہے۔ یہ وُہی اِیمان کا کلام ہے جِس کی ہم منادی کرتے ہیں۔
9
کہ اگر تُو اپنی زبان سے یِسُوع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نِجات پائے گا۔
10
کِیُونکہ راست بازی کے لِئے اِیمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نِجات کے لِئے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔
11
چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہوگا۔
12
کِیُونکہ یہُودِیوں اور یُونانِیوں میں کُچھ فرق نہِیں اِس لِئے کہ وُہی سب کا خُداوند ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں کے لِئے فیّاض ہے۔
13
کِیُونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نِجات پائے گا۔
14
مگر جِس پر وہ اِیمان نہِیں لائے اُس سے کیونکر دُعا کریں؟ اور جِس کا ذِکر اُنہوں نے سُنا نہِیں اُس پر اِیمان کیونکر لائیں؟ اور بغَیر منادی کرنے والے کے کیونکر سُنیں؟۔
15
اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں منادی کیونکر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوشنما ہیں اُن کے قدم جو اچھّی چِیزوں کی خُوشخَبری دیتے ہیں۔
16
لیکِن سب نے اِس خُوشخَبری پر کان نہ دھرا۔ چُنانچہ یسعیاہ کہتا ہے کہ اَے خُداوند ہمارے پیَغام کا کِس نے یقِین کِیا ہے؟۔
17
پَس اِیمان سُننے سے پیَدا ہوتا ہے اور سُننا مسِیح کے کلام سے۔
18
لیکِن میں کہتا ہُوں کیا اُنہوں نے نہِیں سُنا؟ بیشک سُنا چُنانچہ لِکھا ہے کہ اُن کی آواز تمام رُویِ زمِین پر اور اُن کی باتیں دُنیا کی اِنتہا تک پہُنچِیں۔
19
پِھر مَیں کہتا ہُوں کیا اِسرائیل واقِف نہ تھا؟ اوّل تو مُوسٰی کہتا ہے کہ مَیں اُن سے تُم غَیرت دِلاؤں گا جو قَوم ہی نہِیں۔ ایک نادان قَوم سے تُم کو غُصّہ دِلاؤں گا۔
20
پِھر یسعیاہ بڑا دلیر ہوکر یہ کہتا ہے کہ جِنہوں نے مُجھے نہِیں ڈھُونڈا اُنہوں نے مُجھے پالِیا۔ جِنہوں نے مُجھ سے نہِیں پُوچھا اُن پر مَیں ظاہِر ہوگیا۔
21
لیکِن اِسرائیل کے حق میں یُوں کہتا ہے کہ مَیں دِن بھر ایک نافرمان اور حُجّتی اُمّت کی طرف اپنے ہاتھ بڑھائے رہا۔