Indian Language Bible Word Collections
Psalms 96:9
Psalms Chapters
Psalms 96 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Assamese
Books
Old Testament
New Testament
Psalms Chapters
Psalms 96 Verses
1
|
خُداوند کے حُضُور نیا گیت گاؤ۔ اَے سب اہل زمین! خُداوند کے حُضُور گاؤ۔ |
2
|
خُداوند کے حضُور گاؤ۔اُسکے نا م کومُبا رک کہو ۔روز بروز اُسکی نجا ت کی بشارت دو۔ |
3
|
قوموں میں اُسکے جلال کا سب لوگوں میں اُسکے عجائب کا بیان کرو ۔ |
4
|
کیونکہ خُداوند بُزرگ اور نہایت ستایش کے لائق ہے۔ وہ سب معبودوں سے زیادہ تعظیم کے لائق ہے۔ |
5
|
اِسلئے کہ اور قوموں کے سب معبُود محض بُت ہیں لیکن خُداوندنے آسمانوں کو بنایا۔ |
6
|
عظمت اور جلال اُسکے حُضور ہیں۔ قُسرت اور جمال اُسکے مقدس میں۔ |
7
|
اَے قوموں کے قبیلو! خُداوند کی۔ خُداوند کی تمجید و تعظیم کرو۔ |
8
|
خُداوند کی اَیسی تمجید کرو جو اُسکے نام کے شایان ہے۔ ہدیہ لاؤ اور اُسکی بارگاہوں میں آؤ۔ |
9
|
پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سجدہ کرو اَے سب اہلِ زمین ! اُسکے حُضور کانپتے رہو۔ |
10
|
قوموں میں اعلان کرو کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ جہان قائم ہے اور اُسے جنبش نہیں۔ وہ راستی سے قوموں کی عدالت کریگا۔ |
11
|
آسمان خُوشی منائے اور زمین شادمان ہو۔ سُمندر اور اُسکی معمُوری شور مچائیں۔ |
12
|
میَدان اور جو کچھ اُس میں ہے باغ باغ ہوں۔ تب جنگل کے سب درخت خُوشی سے گانے لگینگے۔ |
13
|
خُداوند کے حُضُور ۔ کیونکہ وہ آرہا ہے۔ وہ زمین کی عدالت کرنے کو آ رہا ہے۔ وہ صداقت سے جہان کی اور اپنی سچّائی سے قوموں کی عدالت کریگا۔ |