اور بہت سی قومیں آئیں گی اور کہیں گی آؤ خُداوند کے پہاڑ پر چڑھیں اور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہوں اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائےگا اور ہم اس کے راستوں پر چلیں گے کیونکہ شریعت صیون سے اور خُداوند کا کلام یروشیلم سے صادر ہو گا۔
اور وہ بہت سی اُمتوں کے درمیان عدالت کرے گا اور دُور کی آور قوموں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کر ہنسوے بناڈالیں گے اور قوم قوم پر تلوار نہ چلاے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سکھیں گے۔
اے بنت صیون زچی کی مانند تکلیف اٹھا اور در دزہ میں مُبتلا ہو کیونکہ اب تو شہر سے خارج ہو کر میدان میں رہے گی اور بابل تک جائے گی۔ وہاں تو رہائی پائےگی اور وہیں خُداوند تجھ کو تیرے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھڑاے گا۔
اے بنت صیون اٹھ اور پایمال کر کیونکہ میں تیرے سینگ کو لوہا اور تیرے کھروں کو پیتل بناوں گا اور تو بہت سی اُمتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرے گی۔ ان کے ذخیرے خُداوند کی نذر کرے گی اور ان کا مال رب العالمین کے حضور لاے گی۔