(2-3) اور وہ اپنا ہاتھ اپنے چڑھاوے کے جانور کے سر پر رکھے اور خمیہ اجتماع کے دروازہ پر اسے ذبح کرے اور ہارون کے بیٹے و کاہن ہیں اُس کے خون کو مذبح پر گرداگرد چھڑکیں ۔ اور وہ سلامتی کے ذبیحہ میں سے خداوند کے لیےآتشین قُربانی گذرانے یعنی جس چربی سے انتڑیاں ڈھکی رہتی ہیں
اور ہارون کے بیٹے انہیں مذبح پر سوختنی قُربانی کے اوپر جلائیں جو ان لکڑیوں پر ہوگی جو آگ کے اوپر ہیں ۔ یہ خداوند کے لئے راحت انگیز خوشبو کی آتشین قُربانی ہے ۔
۔ اور وہ سلامتی کے ذبیحہ میں سے خداوند کے لئے آتشین قربانی گزرانے ینعنی اس کی پوری چربی بھری دم کو وہ ریڑھ کے پاس سے الگ کرے اور جس چربی سے انتڑیاں ڈھکی تہتی ہیں اور وہ ساری چربی جو انتڑیوں پر لپٹی رہتی ہے۔
اور وہ اس میں سے اپنا چڑھاوا آتشین قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانے یعنی جس چربی سے انتڑیاں ڈھکی رہتی ہیں اور وہ سب چربی جو انتڑیوں پر لپٹی رہتی ہے۔