اَے میری جان ! اُنکے مشورہ میں شریک نہ ہو ۔ اَے میری بُزرگی! اُنکی مجلس میں شامل نہ ہو ۔ کیونکہ اُنہوں نے اپنے غضب میں ایک مرد کو قتل کیا۔ اور اپنی خودرائی سے بیلوں کو نچیں کاٹیں ۔
وہ اپنا جوان گدھا انگوُر کے درخت سے اوراپنی گدھی کا بچہّ اعلےٰ درجہ کے انگوُر کے درخت سے باندھ کر یگا۔ اور وہ اپنا لباس مَے میں اور اپنی پوشاک آپ انگو میں دھویا کریگا۔
یہ تیرے باپ کے خُدا کاکلام ہے جو تیری مدد کریگا۔اُسی قادرِ مطُلق کا کام جو اُوپر سے آسمان کی برکتیں اور نیچے سے گہرے سمُندر کی برکتیں اور چھاتیوں اور رَحموں کی برکتیں عطا کریگا۔
تیرے باپ کی برکتیں میرے باپ دادا کی برکتوں سے کہیں زیادہ ہیں اورقدیُم پہاڑوں کی اِنتہا تک پُہنچی ہیں ۔ وہ یُوؔسف کے سر بلکہ اُسکے سر کی چاندی پر جو اپنے بھائیوں سے جُدا ہُوا نازل ہونگی۔
پھر اُس نے اُنکو حُکم کیا اور کہا کہ میَں اپنے لوگو ں میں شامِل ہونے پر ہُوں مجھےُ میرے باپ دادا کے پاس اُس مغارہ میں جو عؔفِرون حِتیّ کے کھیت میں ہے دفن کرنا۔
یعنی اپس مغارہ میں جو ملک کنعاؔن میں ممرے کے سامنے مکفؔیلہ کے کھیت میں ہے جِسے ابؔرہام نے کھیت سمیت عِؔفرون حؔتیّ سے مول لیا تھا تا کہ گورِستان کے لئے وہ اُسکی ملکیت بن جائے۔
وہاں اُنہوں ے ابرؔہام کو اور اُسکی بیوی ساؔرہ کو دفن کیا ۔ وہیں اُنہوں نے اِضؔحاق اور اُسکی بیوی رؔبقہ کو دفن کیا اور وہیں میَں نے بھی لیؔاہ کو دفن کیا۔