اورمَیں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسال کے درمیان اُنکی سب پُشتوں کے لئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہوگا باندھُونگا تاکہ مَیں تریا اور تیرے بعد تیری نسال کا خُدا رہُوں۔
اور میرا عہد جو میرے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے دریمان ہے اور جِسے تم مانو گے سو یہ ہے کہ تُم میں سے ہر ایک فرزند ِ نرینہ کا ختنہ کِیا جائے۔
اورمَیں اُسے برکت دُونگا اور اُس سے بھھی تجھے ایک بیٹا بخشونگا ۔ یقیناً مَیں اُسے برکت دونگا کہ قَومیں اُسکی نسل سے ہونگی اور عالم کے بادشاہ اُس سے پَیدا ہونگے۔
تب خُدا نے فرمایا کہ بیشک تیری بیوی ساؔرہ کے تجھ سے بیٹا ہوگا تُو اُسکا نام اِضؔحاق رکھنا اور مَیں اُس سے اور پھر اُسکی اولاد سے اپنا عہد جو ابدی عہد ہے باندھُونگا۔
اور اِسؔمعیل کے حق میں بھی میں نے تیری دُعا سُنی ۔ دیکھ مَیں اُسے برکت دُونگا اور اُسے برومند کرونگا اور اُسے بڑھاؤنگا اور اُس سے بارہ سردار پیَدا ہونگے اورمَیں اُسے بڑی قوم بناؤنگا۔
تب ابرؔہام نے اپنے بیٹے اِسؔمٰعیل کو اور سب خانہ زادوں اور اپنے سب زرخریدوں کو عینی اپنے گھر کے سب مردوں کو لِیا اور اُسی روز خُدا کے حُکم کے مُطابق اُنکا ختنہ کیا۔