اور ساؔرَی نے ابرؔام سے کہا کہ دیکھ خُداوند نے مجھے تو اَولاد سے محروم رکھا ہے سو تُو میری لَونڈی کے پاس جا شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو اور ابؔرام نے ساؔرَی کی بات مانی۔
تب ساؔرَی نے ابرؔام سے کہا کہ جو ظُلم مجھ پر ہُوا وہ تیری گردن پر ہے۔ مَیں نے اپنی لَونڈی تیرے آغوش میں دی اور اب جو اُس نے آپ کو حامِلہ دیکھا تو مَیں اُسکی نظر میں حقیر ہوگئی۔ سو خُداوند میرے اور تیرے درمیان انصاف کرے۔
ابراؔم نے سؔارَی سے کہا کہ تیری لَونڈی تیرے ہاتھ میں ہے جو تجھے بھلا دِکھا۴ی دے سو اُسکے ساتھ کر ۔ تب ساؔرَی اُ س پر سختی کرنے لگی اور وہ اُکے پاس سے بھاگ گئی۔
اور ہاؔجرہ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کیِں اتاؔایل روٹ نام رکھاّ یعنی اَے خُدا تو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہوئے دیکھا؟۔