اور تُو اُسکی اوپر کی سطح اور چاروں پہلُوؤں کو جو اُسکے گِردا گردہیں اور اُسکے سینگوں کو خالِص سونے سے منڈھنا اور اُسکے لئے گردا گرد ایک زرِّین تاج بنانا۔
اور ہارون سال میں ایک بار اسکے سینگوں پر کفارہ دے ۔ تُمہاری پُشت در پُشت سال میں ایک بار اِس خطا کی قُربانی کے خُون سے جو کفارہ کے لئے ہو ا اُسکے واسطے کفارہ دیا جائے ۔ یہ خُداوند کے لئے سب زیادہ پاک ہے ۔
جب تُو بنی اسرائیل کا شُمار کرے جِتنوں کا شُمار ہوا وہ فی مرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فدِیہ خُداوند کے لئے دیں تاکہ جب تُو اُنکا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کو ئی وبا اُن میں پھیلنے نہ پائے ۔
ہر ایک جو نکل نکل کر شُمار کئے ِہُوؤں میں ملتا جائے وہ مُقدس کی مثقال کے حساب سے نیم مثقال دے ۔ مثِقال بیِس جِیرہ کی ہو تی ہے ۔ یہ نیم مثِقال خُداوند کے لئے نذر ہے ۔
اور تُو بنی ا سرائیل سے کفارہ کی نقدی لیکر اُسے خیمہ اجتماع کے کام میں لگانا تاکہ وہ بنی اسرائیل کی طرف سے تُمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے ِ خُداوند کے حضور یاد گار ہو ۔
خیمہ اجتماع میں داخل ہو تے وقت پانی سے دھولیا کر یں تاکہ ہلاک نہ ہوں یا جب وہ قُربانگاہ کے نزدیک خِدمت کے واسطے یعنی خُداوند کے لئے سوختنی قُر بانی چڑھانے کو آئیں ۔
کہ تُو مُقدس کی مِثقال کے حِساب سے خاص خاص خُوشبُودار مصالِح لینا یعنی اپنے آپ نکلا ہُوا مُرپا پخسَومثِقال اور اُسکا آدھا یعنی ڈھائی سو مِثقال دار چِینی اور خُوشبُودار اگر ڈھائی سَومِثقال۔
(32-33) یہ کسی آدمی کے جِسم پر نہ ڈالا جائے اور نہ تُم کو ئی اور روغن اِسکی ترکیب سے بنانا اِسلئے کہ یہ مُقدس ہے یا اِس میں سے کُچھ کسی اجنبی پر لگائے وہ اپنی قَوم میں سے کاٹ ڈالا جائے ۔